Lajnah TV

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ناظرین کرام:
موجودہ حالات کی سنگینیاں ہم سب پرعیاں ہیں، یاس ونااُمیدی کی لہریں، دیوارایمان ویقین سے ٹکرا کر، دین ومذہب کے حسین محل کو پاش پاش کرنے کے فراق میں ہیں،ایسےنازک وقت میں، یکے بعد دیگرے اکابر کا ہمارے درمیان سے رخصت ہوجانا ہمارے لیے ایک سخت آزمائش ہے، اکابرین کا یہ خلا پُر کرنا تو بہت مشکل ہے ؛ لیکن ان کے مشن اور ویژن پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی "لجنۃ المؤلفین" ہے۔ جس کا ایک شعبہ Lajnah TV YouTube Channel بھی ہے۔
جس کا مشن:
معتدل اورصحیح فکر کے متحمل علماء کے مضامین وبیانات کو امت تک پہونچانا۔
دینی اور اخلاقی فکر کے فروغ کی جدوجہد۔
طلبہ مدارس کے اندر تحریری وتقریری صلاحیتوں کوپیدا کرنا۔
مشکل اور نازک گھڑی میں امت مسلمہ کے قدموں کو جمانا۔
صحیح سمت کی طرف امت کو لے جانے کی پیہم سعی کرنا۔
اکابر کے علوم کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کرنا۔
جدید تقاضوں کے مطابق تحریری وتقریری مسابقے منعقد کرنا۔
جدید تقاضوں کے مطابق قرآنی اور اصلاحی مجالس کا انعقاد کرنا۔

Call and WhatsApp +91-9058145725

Only WhatsApp:
+91-8960806760