Khalid Rathore

جناب خالد اسحاق راٹھور صاحب کی زیر سرپرستی ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ کی بنیاد پر رکھی گئی ۔ ادارہ روحانیت، نجوم، عملیات، پامسٹری، اعداد، جفر، ساعات، ٹیرٹ کارڈ اور ایسے دوسرے قدیم، پوشیدہ اور آفاقی ذہانت کے علوم کو توہم پرستی کے لبادے سے نکال کر جدید سائنسی انداز میں متعارف کروانے کے لیے ایک طویل عرصے سے علوم مخفی کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہر جہت میں ایک نئی شمع روشن کرنے کی جدوجہد میں عوام الناس کے لیے کئی ایک خدمات انجام دے رہی ہیں.
اس Youtube Channel کو بنانے کا بھی مقصد ان علوم کو فروغ دینا ہے۔

روحانی عملیاتی خدمات
انسانی زندگی لا تعداد مسائل کا سامنا کرتا ہوئے آگے بڑھتی رہتی ہے۔ تاہم مذہب اور روحانیات ہمیشہ انسان کے سہارے کے طور پر سامنے آتی ہے۔ ادارہ ’’راہنمائے عملیات ‘‘کے تحت جو روحانی و عملیاتی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ اس میں انسانی زندگی سے متعلق تمام مسائل مثل شادی، اولاد، پتھر ، جادو، جسمانی و ذہنی امراض ، روزگار وغیرہ کے حل کے لیے مختلف نقوش و الواح تیار کی جاتی ہیں جن میں کوئی بھی مردوزن حسب ضرورت استعمال کر سکتا ہے۔