Baitul Uloom Official

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم، سرائے میر اعظم گڈھ'' کا قیام سنّ ۱۳۴۹ء میں وقت کے صاحبِ نسبت بزرگ اور ولی کامل شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوریؒ خلیفۂ اجلّ حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی علیہ الرحمہ کے ہاتھوں عمل میں آیا،
آپ کے بعد آپ کے پوتے محسن الامت حضرت اقدس مفتی محمد عبد اللّٰہ پھولپوریؒ خلیفۂ اجلّ محی السنّہ حضرت ہردوئی نوّر اللّٰہ مرقدہٗ کی جہدِ مسلسل سے اس مدرسہ کو ایسی قبولیت ملی کہ آپ کی زندگی ہی میں مدرسہ کی حیثیت ایک مرکزی ادارے کی سی ہوگئی، حضرت محسن الامت نوّر اللّٰہ مرقدہٗ کی وفات کے بعد ان کے جانشیں فرزندِ ارجمند و خلیفۂ اجلّ "پیرِ طریقت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللّٰہ پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ" نے اس گلشن کو مزید ترقی دی، اور مدرسہ کے دینی، فلاحی و اصلاحی اثرات کو مزید وسعت دی۔ بفضلہ تعالیٰ آج بھی یہ ادارہ مرکزیت کی شان رکھتے ہوئے موجودہ ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث حضرت والا پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ کے زیر انتظام دینی واصلاحی خدمات کو بخوبی انجام دے رہا ہے اور بفضلہ تعالیٰ شاہراہ ترقی پر گامزن ہے۔

Edit By Baitu Uloom