RAOO TV

دیہات قدرت کے حسن کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں دیہاتی زندگی کا ہر پہلو قدرت کی رنگینیوں کا حسین امتزاج ہے کھیلوں سے لیکرروزگار تک ہر چیز شہری بودوباش سے بالکل الگ تھلگ ہے اس چینل پر ہم دیہاتی ماحول دیہاتی کھیلوں دیہات میں پائے جانے والے پرند چرند پالتو جانور اور روزگار کے زرائع خصوصا زراعت سے متعلقہ معلومات کو کیمرے میں مقید کرکے آپ تک پہنچائیں گے۔
انسان اور جانوروں کی خوراک کا دارومدار زراعت پر ہے جس کی وجہ سے زراعت انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ جوں جوں آبادی بڑھ رہی ہے قابل کاشت رقبوں میں کمی واقع ہو رہی جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے اس چینل پر ہم آپ کو زراعت کو فروغ دینے کے بارے میں مختلف ویڈیوز اور معلومات فراہم کریں گے۔دنیا میں زراعت کی ترقی ہمارا مقصد ہے۔