Fatawajat

مفتی سیف الدین رومی نےاپنی تعلیم جامعہ فاروقیہ کراچی سے مکمل کی اور اسلامی فقہ میں تخصص کیا۔ مفتی تقی عثمانی ،شیخ سلیم اللہ خان۔شیخ منظور مینگل جیسے جید علماء سے حدیث کی سند حاصل کی,مفتی کورس مکمل کرنے کے بعد جامعہ احتشامیہ کراچی میں انہوں نےحدیث اور فقہ کی تدریس کے ساتھ شعبہ تخصص کے معاون نگران اور رفیقِ دار الافتاء کے طورپربھی فقہی مسائل کی تحقیق اور فتاویٰ جات کی اصلاح و تصویب میں مصروف رہے۔ تخصص میں انہوں نےاصول افتاء کی کتب سمیت"الاشباہ والنظائر" جیسےدقیق فقہی متون پڑھائے،دارالاشاعت کراچی میں بطورعربک کتب پروف ریڈر کام کرنے کے علاوہ انہوں نے "التبیان فی علوم القرآن" نامی کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا،انہوں نے تھانوی مسجد کراچی میں امامت بعد ازاں بیت الرحمن مسجد، کراچی (جیکب لائن) میں امامت و خطابت کی ذمہ داری نبھائی۔گزشتہ 14 سال سے وہ تدریس کے میدان میں فعال ہیں
2018 سے گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنس پشاور میں پروفیسر کےطور پرخدمات انجام دےرہے ہیں، جہاں وہ طلبہ کی علمی و فکری تربیت کر رہے ہیں۔ فی الحال، وہ "طحاوی"، "ہدایہ" اور "بخاری" جیسے اہم متون کی تدریس میں مصروف ہیں