ABDUL MALIK MUJAHID

اس چینل کا آغاز دینی ،اصلاحی ،اخلاقی تعلیم وتربیت کے لئے کیا گیا ہے ۔عبدالمالک مجاہد ، دارالسلام انٹرنشنل کے بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر ہیں، اب تک سیرت نبی ﷺ اور سیرت صحابہ ؓ کے ساتھ ساتھ اسلام کے سنہری دور کے بارے میں «سنہری واقعات» پر مبنی 50 سے زائد کتب تصنیف کرچکے ہیں۔ چینل کا مقصد اسلامی تاریخ
اور ان کی زندگی کے اہم واقعات کو نئی نسل تک پہنچانا ہے تاکہ نئی نسل اسلام کے اعلی اخلاق ، کردار اورسنہری تاریخ سے آگاہ ہو سکے۔
عبدالمالک مجاہد صاحب نے پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ کے معروف قصبہ کیلیانوالہ کے معزز سپرا جٹ گھرانے میں 1959 میں پیدا ہوئے۔
آپ کا خاندان، معزز پیشہ کتابت سے وابستہ تھا۔جو صدیوں سے اس خاندان میں چلا آرہا تھا۔
اس کے علاوہ آپ خاندان میں علماء، اطباء اور مبلغین بھی بکثرت موجود ہیں۔ان امور میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔