Ghousia News channel

مرکزی دارالعلوم غوثیہ
حویلی لکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکز علم و عرفان مرکزی دارالعلوم غوثیہ اہلسنت کے دینی مدارس میں اوکاڑہ کا ایک بہت بڑا دینی ادارہ ہے جو نہ صرف اوکاڑہ بلکہ پاکستان کے بڑے مدارس میں شمار کیا جاتا ہے ۔ جامعہ کے بانی مناظر اعظم پاکستان شیخ الحدیث مفتی پیر خواجہ محمد عبد العزیز نوری قادری قدس سرہ العزیز جبکہ مہتمم علامہ مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث مولانا احمد رضا نوری قادری ہیں ۔ جامعہ میں ( پانچ سو ) کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ، جن سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ، رہائش ۔ خوراک ۔ تعلیم سب کچھ مفت ہے ۔ جامعہ میں مفتی کورس، درس نظامی ، حفظ القرآن ، تجوید و قرأت ، فاضل عربی ، دورۃالقرآن ، دورۃالحدیث ، دورۃالمیراث کے ساتھ ساتھ میٹرک ، ایف اے ،بی اے اور دیگر کورسز فری کروائے جاتے ہیں ۔ مرکزی دارالعلوم غوثیہ نظام المدارس اہلسنت پاکستان سے ملحق ہے