تقدیرِ یزداں (Taqdeer e yazdan)

'تقدیر یزداں' کا بنیادی مقصد اقبال کے افکار و خیالات کو دور جدید کے تناظر میں دیکھنا ہے۔ تاکہ اسلام کی روح اور زندگی کے مقصد کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔ گذشتہ چند صدیوں میں مسلمان جس انحطاط اور جمود و تعطل کا شکار رہے دوسرے وجوہ و اسباب کے ساتھ اس میں ایک بڑا دخل ان کے تقدیر و قسمت کے غلط عقیدہ اور تصور کا بھی ہے۔ قسمت کا لکھا مٹتا نہیں ہے اور وہ ضرور پورا ہوتا ہے۔ اس خیال کو اسلام کے حقیقی تصوف پر ان عجمی اثرات سے مزید تقویت ہوئی جن کے ماتحت صبر و رضا ، توکل اور قناعت ، اور فقر و درویشی کے الفاظ زندگی اور اس کی ذمہ داریوں سے فرار کے ہم معنی ہو گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان اپنے اسلاف کے زور دست و ضربت کاری کو فراموش کر کے میدان جنگ میں نوائے جنگ کے طلب گار ہو کر بیٹھ گئے۔ جو اسلام کی روح کے بالکل منافی ہے۔ اسی لئے تقدیر یزداں میں روح اسلام کی طرف خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔ تقدیر یزدان میں تمام معلومات کے ذرائع مستند ہیں اس لئے حوالہ جات کا ذکر بھی کر دیا گیا ہے۔


@taqdeer e yazdan
@iman e kamil
Allamaiqbal