Mufti Hanif Qureshi

مفتی محمد حنیف قریشی مدظلہ العالی کی ولادت 05فروری 1976 ضلع ایبٹ آباد کے ایک گاؤں ’’چک ڈھکی‘‘ میں حضرت صوفی عبدالرحمن کے گھر میں ہوئی ۔ ابتداء میں اپنے والدصوفی عبدالرحمن صاحب اور والدہ محترمہ کی جانب سے عشق رسول ﷺ اور محبت اہل بیت پر مبنی ماحول ملا ۔ابتدائی دینی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی
اس پاکیزہ ماحول میں رہ کر دینی علوم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہونا فطری بات ہے ۔ اسی شوق کے تحت علم دین سیکھنے کے لیے دینی اداروں کا رُخ کیا اور بالآخر عظیم دینی ادارے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی داخل ہوئے اور ابتداء سے لے کر آخر تک مکمل درس نظامی یہیں سے کیا ۔ سند فراغت حاصل کرنے سے لے کر اب تک عرصہ بیس سال سے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی میں مدرس ہیں اور انتہائی مشکل اسباق منطق ، فلسفہ ، فقہ ، اصول فقہ اور حدیث پڑھا رہے ہیں ۔
مفتی صاحب زمانہ طالب علمی سے ہی ایک مبلغ کے طور پر معروف ہوئے اور ملک و بیرون ملک اب تک ہزاروں اجتماعات میں خطابات فرما کر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کی شمع جلا چکے ہیں مزید معلومات کیلیے لنک وزٹ کیجیے
https://www.facebook.com/MuhammadHanifQureshi92