5-يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ
Автор: For the Pleasure of Allah (The Almighty)
Загружено: 2026-01-19
Просмотров: 34
5-يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ) سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر (183
تمہید
کوشش کا مقصد
اس کتاب کی تیاری کا بنیادی مقصد قرآنِ کریم کی اُن تمام آیات کو یکجا کرنا ہے جن میں اللہ جَلَّ جَلالُهُ نے براہِ راست ایمان والوں کو خطاب فرمایا ہے۔
یہ آیات قرآنِ مجید میں عموماً ان الفاظ سے آغاز کرتی ہیں يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ان آیات میں وہ احکامات، نصیحتیں اور تعلیمات بیان کی گئی ہیں جو اللہ جَلَّ جَلالُهُ نے اہلِ ایمان کے لیے بطورِ خاص نازل فرمائیں۔ اس سے ان آیات کی عظمت و اہمیت واضح ہوتی ہے، کیونکہ ربِّ کریم پہلے ایمان والوں کو متوجہ فرماتے ہیں اور پھر انہیں ہدایت عطا کرتے ہیں۔
اس مجموعے کی ضرورت
چونکہ یہ آیات قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر بکھری ہوئی ہیں، اس لیے ان کو ایک ہی جگہ جمع کر دینا قاری کے لیے سہولت اور تدبر کا باعث ہے۔یہ مجموعہ ایمان والوں کے لیے ایک جامع رہنمائی فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بآسانی ان آیات کا مطالعہ کر سکیں اور سمجھ سکیں کہ اللہ جَلَّ جَلالُهُ ان سے کیا مطالبہ فرماتے ہیں۔
ترتیب اور ماخذ
یہ مجموعہ عربی متن کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ ہر آیت کے بعد اُس کا اردو ترجمہ درج ہے، اور مفہوم کو مزید واضح کرنے کے لیے مختصر تفسیر بھی شامل کی گئی ہے۔ اسی طرح، ہر آیت کی تفسیر کے آخر میں حضورِ اکرم ﷺ کی وہ احادیث بھی شامل کی گئی ہیں جو آیت میں مذکور معانی، مضامین اور اوصاف سے ہم آہنگ ہیں، تاکہ قاری کو قرآن و سنت کی جامع رہنمائی ایک ہی مقام پر میسر آسکے۔یہ تفسیری وضاحتیں تفسير ابن كثيرسے ماخوذ ہیں-
قرآن کا پیغام: امتحانِ زندگی
اللہ جَلَّ جَلالُهُ نے انسان کی زندگی کو ایک آزمائش بنایا ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ کون عمل کے لحاظ سے بہترین ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا
"ہم نے زمین کی تمام چیزوں کو اس کے لیے زینت بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ کون سب سے بہتر عمل کرتا ہے۔"
اور ایک اور جگہ فرمایا
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
"کیا تم نے یہ گمان کیا کہ ہم نے تمہیں بے مقصد پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف واپس نہیں لائے جاؤ گے؟"
کامیابی کا راز
دنیا اور آخرت میں کامیابی، سکون، راحت اور نجات صرف اسی میں ہے کہ ہم اللہ جَلَّ جَلالُهُ کے احکام پر عمل کریں اور نبیِ اکرم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی سنت کی پیروی اختیار کریں۔
آؤ! ہم سمجھنے کی کوشش کریں کہ ہمارا رب ہم سے کیا چاہتا ہے، اور اپنی زندگی کو اسی کی اطاعت اور بندگی میں گزاریں تاکہ ہمیں آخری کامیابی — یعنی جہنم سے نجات — نصیب ہو۔
دعا
اللہ جَلَّ جَلالُهُ، جو سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں، اس عاجزانہ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں،
اور اسے میرے لیے، میرے والدین کے لیے، اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ہدایت، نیکی اور نجات کا ذریعہ بنائیں۔آمِين يا رَبَّ العالَمين۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: