جو تم نہیں ہو تو کیا عید کا مزہ مہدیؑ | زین جعفری | Manqabat Imam Mehdi AS | Zain Jafri | Live
Автор: Zain Jafri
Загружено: 2024-04-25
Просмотров: 1019
#ManqabatImamMehdiAS#15ShabanManqabat#EidulFitrKalam#ImamZamana#ZainJafriManqabat#PoetZainJafri#UrduKalam#UrduManqabat#ZainJafri#Shawwal
پھر ایک بار یہ شوّال آگیا، مہدیؑ۔
جو تم نہیں ہو تو کیا عید کا مزہ، مہدیؑ۔
یہ سوچ کر تمہیں اس بار خط نہیں لکّھا۔
میں کیا بتاؤں، تمہیں سب تو ہے پتا مہدی۔
ہر آنے والی مصیبت کو تم نے یوں ٹالا۔
ہمیں تو کچھ بھی پتا ہی نہیں چلا مہدی۔
ہر ایک شام مدینہ صدائیں دیتا ہے:
کسی کی قبر بلاتی ہے، آؤ یا مہدی۔
زمین ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہے آج۔
روایتوں میں یہی وقت ہے لکھا مہدی۔
بس ایک ملک ہے جس نے عدو کو للکارا۔
پر اُس کا ساتھ کسی نے نہیں دیا مہدی۔
جہاں پہ بیٹھ کے ہم نے تمہاری مدحت کی۔
ہمیں وہاں سے مقصر کہا گیا مہدی۔
مجھے یقیں ہے تمہیں خوں رلا رہا ہوگا۔
جو مومنین میں بڑھتا ہے فاصلہ مہدی۔
تم آ رہے ہو تو عبّاسؑ کو بھی لے آنا۔
کہ چند بچوں کو پانی نہیں ملا مہدی۔
بہت سے لوگ ہیں جو مہدی بن کے آئے، زین۔
میں منتظر ہوں کہ آیا نہیں مرا مہدی۔
زین جعفری
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: