Distribution of Wheelchairs ceremony among Differently Abled Children
Автор: Punjab Police Pakistan Official
Загружено: 2025-12-02
Просмотров: 69
سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں اور غازی اہلکاروں میں کسٹمائزڈ وہیل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مائل اسٹون اور جاپانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے 7 سپیشل بچوں اور 3 غازی پولیس اہلکاروں کو خصوصی طور پر تیار کردہ وہیل چئیرز فراہم کیں۔ جاپانی وفد سمیت فلاحی اداروں کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پنجاب پولیس کے ویلفیئر اقدامات کو سراہا۔
پولیس ملازمین کے بچوں اور غازی اہلکاروں کی بحالی و مدد کیلئے ہر ممکن تعاون جاری ہے، جبکہ پھول پراجیکٹ کے تحت خصوصی بچوں کو مالی معاونت اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی وہیل چئیرز کی فراہمی سے بچوں اور اہلکاروں کو نقل و حرکت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، اے آئی جی شائستہ ندیم، اے آئی جی عبداللہ لک، اے آئی جی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت افسران نے شرکت کی۔
#PunjabPolice #IGPunjab #WelfareInitiative #SpecialChildrenSupport #WheelchairDistribution #PoliceWelfare #CommunitySupport
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: