Qurbani Ke Janwar Ke Do Dant Hona Zaroori Hai? |جانور دو دانت نہ ہو تو؟TARIQ MASOOD SAB
Автор: Talk Islam 20
Загружено: 2023-06-21
Просмотров: 1803
Topic
Janwer Do Dant Na Ho Tou?
Be nemaze ka quarbani ?
Hamela janwer ke quarbani ?
Ask Mufti Tariq masood sab
Quarbani ma masail
#quarbani
Don,t Forger .like .comment .share&subscribe
قربانی کے جانور کی عمر اور دانتوں کا مسئلہ
قربانی کے جانور کے حوالے سے عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ 2 دانت کا ہو اس سے کم (یعنی کھیرا) نہ ہو جبکہ فقہ جعفریہ میں دانت نہیں بلکہ جانور کی عمر معیار ہے۔ احتیاط واجب کی بنا پر گائے، بھینس اور بکرے کے دو سال مکمل ہو جائیں اس سے کم نہ ہوں۔
بعض افراد جانوروں کے دانتوں کے بارے میں تکے لگا کر اپنا ہی نظریہ بنا لیتے ہیں اور پھر اسے قربانی کے جانور پر لاگو کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔
جیسے دو دانت جانور کو دو سال کا، چار دانت کو چار سال کا، چھ دانت کو چھ سال کا اور آٹھ دانت کو آٹھ سال کا سمجھتے ہیں۔
مویشی پال افراد جانتے ہیں کہ یہ بات درست نہیں۔ مثال کے طور پر بکروں کی عمر اور دانتوں کے حوالے سے ایک صاحب کی تحریر ملاحظہ فرمائیے:
"🐐دانتوں کے لحاظ سے بکریوں کی عمر🐏
بکریوں کی عمر کا اندازہ انکے دانتوں سے لگایا جاتا ہے اس حوالے سے لوگوں میں بہت ابہام پایا جاتا ہے یا لوگ اپنی طرف سے تکے لگا لیتے ہیں، 4 دانت 4 سال اور 6 دانت کو 6 سال کی عمر بھی سمجھ لیتے ہیں.
سب سے پہلے تو نوٹ کر لیں کے ایک بکری کے بچے کے منہ میں 8 دانت ہوتے ہیں جو دودھ کے دانت کہلاتے ہیں.
کھیرا یا پکا کھیرا
جب تک بکری کے دودھ کے دانت اپنی جگہ موجود رہیں اس کے سامنے والے 2 دانتوں میں خلا پیدا نہ ہو جانور کھیرا کہلاتا ہے۔ یہ 8 سے 10 مہینے کی عمر ہوتی ہے۔
پکا کھیرا وہ جانور جس کے سامنے والے 2 دانتوں کے درمیان خلا پیدا ہو جائے۔ یہ خلا واضع طور نظر آتا ہے۔ اس جانور کو پکا کھیرا کہتے ہیں🐐 یہ 9 سے 11 مہینے کی عمر🐐 ہوتی ہے۔
دوندا یا 2 دانت
جانور کے سامنے والے دودھ کے 2 دانت گر جائیں اور انکی جگہ 2 بڑے دانت نکل آئیں، عموماً جانور🐐 12 سے 14 مہینے کی عمر 🐐میں 2 دانت ہو جاتا ہے مگر اسکا دورانیہ 12 سے 19 مہینے تک بھی ہو سکتا ہے، اور ایسا بھی دیکھا گیا ہے جو جانور دیر سے 2دانت گراتا ہے وہ فوراً 4 دانت بھی ہو جاتا ہے
4 دانت یا چوگا
جب جانور کے 4 دودھ کے دانت گر جائیں اور انکی جگہ 4 بڑے دانت نکل آئیں، اس کا دورانیہ 🐐15 سے 24 مہینے تک دیکھا گیا ہے🐐
6 دانت یا چھگا
جب جانور کے 6 دودھ والے دانت گر جائیں اور انکی جگہ 6 بڑے دانت نکل آئیں، اس کا دورانیہ🐐 23 سے 26 مہینے ہوتا ہے یعنی 2 سال کی عمر میں بکرا 6 دانت ہوتا ہے۔
8 دانت یا پورے دانت والا جانور
جس جانور کے دودھ کے سارے دانت گر جائیں، اسے پورے دانت والا یا 8 دانت کہا جاتا ہے اس کا دورانیہ🐐 24 مہینے یعنی 2 سے سوا دو سال کی عمر تک ہوتا ہے اور اس دورانیے میں جانور 8 دانت ہو جاتا ہے🐐
ہمارے ہاں 6 دانت یا 8 دانت جانور بہت بڑی عمر والا جانور سمجھا جاتا ہے لوگ اس سے دور بھاگتے ہیں ناپسند کرتے ہیں جب کہ جانور بیچارہ 2 سے سوا 2 سال کی عمر میں 8 دانت ہو جاتا ہے۔"
مذکورہ بالا حقائق سے بکروں کی عمر کا معاملہ واضح ہو جاتا ہے۔ یعنی جس بکرے کو دو دانت کی وجہ سے عموماً 2 سال کا سمجھا جا رہا ہوتا ہے وہ ایک سال کا ہی ہوتا ہے اور اس میں قربانی کی شرائط نہیں پائی جاتیں دوم جس جانور کو چھ یا اٹھ دانت کی وجہ سے چھ یا آٹھ سال کا بوڑھا جانور تصور کیا جا رہا ہوتا ہے وہ تازہ دو سوا دو سال کا جوان جانور ہوتا ہے۔ اور وہی قربانی کی شرائط پر پورا اترتا ہے۔
والسلام
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: