History of the Jews of Madinah Munawarah | مدینہ منورہ کے یہودیوں کی تاریخ Episode 1
Автор: Tareekh Aik Haqeeqat
Загружено: 2021-08-25
Просмотров: 1661
مدینہ منورہ کے یہودیوں کی تاریخ۔
یہودیوں کے قبائل کی مدینہ منورہ اور اسکے نواحی علاقوں میں ہجرت دراصل دو مراحل میں ہوئی ہے. پہلی دفعہ عراق کي بابلی سلطنت کے بادشاہ بخت نصر نے 587 قم پورے یروشلم پر حملہ کر کے ہیکل سلیمانی جو کے بنی اسرائیل کا کعبہ تصور کیا جاتا تھا، اس کو مکمّل تباہ کر دیا اور ساتھ میں توریت کے اصلی نسخے بھی جلا ڈالے، اور ہزاروں یہودیوں کو غلام بنا کر بابل لے گیا. انہی ظلم و ستم سے تنگ آکرکچھ یہودی قبائل اپنی جان بچا کر یروشلم سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے اور مختلف عرب علاقوں کا رخ کیا جن میں بہت سارے علاقے حجاز کے بھی تھے جن میں نمایاں نام تیما، وادی قرا، فدک، خیبر اوراس زمانے کے یثرب کے ہیں جہاں وہ آکر آباد ہوۓ. اس زمانے میں جو مشہور یہودی قبائل حجاز کے ان سرسبزوشاداب علاقوں میں ہجرت کر کے آے ان کے نام قبیلہ حمیر، بنوکنانہ، بنو حرث بن کعب، اور کندہ کے ہیں.
2- اس کے بعد سن 70 عیسوی میں Titus رومی نے یہودیوں کی بغاوت کے پیش نظر عذاب بن کر پھر سے یہودیوں پر دھاوا بول دیا اور ایسا قتل عام کیا کے ایک دن میں ایک لاکھ یہودی مار دئیے، اور ہیکل سلیمانی کو دوسری اور آخری دفعہ صفح ہستی سے مٹا دیا. اس کے بعد 130 عیسوی میں باقاعدہ یہودیوں کو جلا وطن کیا گیا تو وہاں کے بہت سارے قبائل نے پھر حجاز کا رخ کیا اور مدینہ کے آس پاس کے انھیں سر سبز و شاداب علاقوں کا انتخاب کیا۔
ان علاقوں میں ہجرت کرنے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی تھی کے یہودیوں کی مقدس کتاب توریت میں نسخہ "عیسایّہ باب 42" میں یہ واضح طور پر پیشن گوئی کی گئی تھی کے اس علاقے میں ایک ایسے نبی آئیں گے جو حضرت اسماعیل کے بیٹے "کیدر" کی اولاد سے ہوں گے، اور ایک صحرائی علاقے سے "سلع" کي پہاڑی علاقوں کے بیچ میں ہجرت کر کے آباد ہوں گے جو کے مدینہ کي بلکل داخلی علاقے کی پہاڑیاں ہیں، اور یہ کے وہ انکا مسیحا بن کر وہاں تشریف لائیں گے. یہ وہی وقت تھا جب یہودیوں کے مشہور قبائل انہی پیشنگوئیوں کے مطابق اس وقت کے یثرب میں آکر آباد ہوۓ جن کے مشہور نام بنو قرَیظہ، بنو نضیر، اور بنو قَینُقَاع ہے
3- ان تمام یہودی قبائل نے اس وقت کے وہاں پہلے سے رہنے والے چند عربوں پر بشامل مدینہ اور اسکے آس پاس کے ان زرخیزعلاقوں میں اپنی تجارتی صلاحیتوں، ناجائزمنافع خوری اور سود خوری کی وجہ سے وہاں کے پورے معاشی نظام اور حکومت پراپنا تسلّط قائم کرلیا تھا
4- یہاں ہجرت کرنے والے ان یہودیوں نے اپنی زبان، لباس، تہزیب، تمدن، ہر لحاظ سے انہوں نے پوری طرح عربیت کا رنگ اختیار کر لیا تھا، حتیٰ کہ ان کی غالب اکثریت کے نام تک عربی ہو گئے تھے۔ 12 یہودی قبیلے جو حجاز میں آباد ہوئے تھے، ان میں سے بنی زَعُوراء کے سوا کسی قبیلے کا نام عبرانی جو انکی مادری زبان تھی اس میں نہیں تھا۔ ان کے چند گنے چنے علماء کے سوا کوئی بھی عبرانی زبان جانتا تک نہیں تھا اور انکے انہی علما نے اپنی ان زیادہ تر تحریف شدہ توریت کے چند کلمات انکو رٹوا دیے تھے اسکے علاوہ وہ کچھ بھی توریت کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔
5- مدینہ منورہ کے یہ یہودی قبائل چونکے شام اور فلسطین کے زیادہ متمدن علاقوں سے آے تھے جسکی وجہ سے وہ ایسے فنون جانتے تھے جو یہاں کے رہنے والے عرب اس سے نا واقف تھے پھر ان کے مدینہ سے باہرکی دنیا سے تجارتی تعلقات بھی قائم ہوگئے تھے جو ایک بہت بڑی وجہ بنی یہاں کے عربوں پر حاوی رہنے کی۔ وہ ہر ممکن کوشش کرتے تھے یہاں کے عربوں کو سود خوری کی بنیاد پر ہمیشہ مقروض بنا کر رکھیں ۔
6- جب رسول الله مدینہ منورہ تشریف لائے تو مدینہ کے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا اور اسلام کے لیے اپنی قربانیوں کی ایک مثال قائم کر دی مگر یہودی اسلام کے دشمن ہوگئے اور ہر ممکن کوشش کی اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پھنچانے کی. اس ویڈیو میں آپ مزید دیکھ سکیں گے انکی سازشوں کی تاریخ اور پھر کیسے رسول الله نے انکو حجاز کی سرزمین سے نکال باہرپھینکا.
#jewishtribesofarabia, #jewsofkhyber, #banuqurayza, #jewsofmadinah, #muslimsandjews, #madinahkayyahodi
-------
References of the vlog:-
1- https://www.mukaalma.com/85277/
2- https://quranwahadith.com/madinah-ke-...
3- https://www.mirrat.com/article/48/323
4- https://www.express.pk/story/2183535/10/
5- https://www.urdunews.com/node/380226/
6- https://jang.com.pk/news/713348
7- https://www.nawaiwaqt.com.pk/27-Aug-2...
8- https://wp-ur.wikideck.com/%D8%BA%D8%...
9- https://www.dailyk2.com/Post/1480
----
⚠️ Disclaimer for Tareekh Aik Haqeeqat:
All The Information Provided On This Channel Are For Educational Purposes
Only. This Channel Does Not Promote or Encourage Any illegal. The Channel is
No Way Responsible for Any Misuse of the Information.
🚫 Copyright Disclaimer under Section 107 of the Copyright Act 1976,
allowance is made for "fair use" for purposes such as criticism, comment,
news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statutes that might otherwise be infringing. Non-
profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
Thanks for watching -
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: