Gham e Dunya Se Kiun Ghabra Raha Hai || Kalam: Mufti Rashid Ali Qadri Attari
Автор: Mufti Rashid Ali Attari
Загружено: 2025-11-21
Просмотров: 81
غمِ دُنیا سے کیوں گھبرا رہا ہے
از قلم✍️: ابوالحقائق راشد علی رضوی عطاری
(1)غمِ دُنیا سے کیوں گھبرا رہا ہے
تیرا حامی شہِ ہر دوسَرا ہے
(2)زمیں تا آسماں یہ سارا عالَم
انہیں کے دَم قدم سے ہی سجا ہے
(3)خُدا کی نعمتوں کے ہیں وہ قاسم
زمانہ اُن کا صدقہ کھا رہا ہے
(4)جہاں میں بٹ رہا ہے اُن کا صدقہ
یہ خوانِ جُوْد اُن کا ہی بِچھا ہے
(5)خُدا دِکھلائے صورت مصطفٰی کی
ہمارے دَرد و دُکھ کی یہ دَوا ہے
(6)بہک سکتے نہیں ربّ کے کرم سے
ہمارا پیشوا اَحمد رضا ہے
(7)زمین و آسماں میں ، خُلد میں بھی
خُدا کی حمد اور اُن کی ثنا ہے
(8)سبھی اپنائیے سیرت نبی کی
اِسی میں عافیت،اِس میں بھلا ہے
(9)شفاعت کی لگی ہے آس اُن سے
یہی تو عاصیوں کا آسرا ہے
(10)نہیں کچھ کام اے بُرہاں کسی سے
درِ سرکار ہی سے واسطہ ہے
#Allah #Islam #Quran #Naat #RasoolAllah #Sarkarﷺ #Nabiﷺ #Madina #Madinah #MadinaSharif #Huzoor #NabiKareem #Nabi #ShaneMustafaﷺ #Mustafaﷺ #NaateRasool #AlaHazrat #ImamAhmedRazaKhan #KalameRaza #KalameBurhan #NewKalam #MuftiRashidAliAttari #RashidAliAttariMadani
For feedback, WhatsApp on this number:
+923352000243
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: