Secretary Tourism of Punjab Dr. Ehsan Bhutta
Автор: Seema Batool
Загружено: 2025-10-22
Просмотров: 78
یہ میرے لیے بے حد فخر اور اعزاز کا لمحہ تھا کہ مجھے TDCP کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے فی میل بائیکرز اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیمپنگ گالا میں شرکت کی دعوت ملی۔ یہ ایک ایسا پروگرام تھا جس نے پاکستان کی بہادر، باہمت اور باصلاحیت خواتین کو ایک ہی مقصد کے لیے اکٹھا کیا: محبت، حوصلہ اور نئے امکانات کا سفر۔
میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں سیکریٹری ٹورزم پنجاب جناب احسان بھٹہ صاحب کا، جن کی وژن، محنت اور خلوص نے اس شاندار ایونٹ کو ممکن بنایا۔ انہوں نے خواتین کے لیے پنجاب کو ایک محفوظ، ماحول دوست اور بااختیار صوبہ بنانے کا جو خواب دیکھا ہے، وہ دراصل پورے پاکستان کی ترقی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔
میری خوش نصیبی ہے کہ میں گلگت بلتستان سے واحد نمائندہ تھی جس نے اس دو روزہ ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تجربہ صرف ایک مہم نہیں تھا بلکہ گلگت بلتستان اور پنجاب کے درمیان محبت، اعتماد اور یکجہتی کا ایک خوبصورت پل تھا۔ وہاں مجھے وہ گرمجوشی، خلوص اور احترام ملا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے لوگوں کی یکجہتی میں ہے۔
ہر وہ لڑکی جو اس ایونٹ میں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں سے شریک ہوئی، سب واقعی بہت باہمت، باعزت اور غیر معمولی عزم رکھنے والی خواتین تھیں۔ ہر ایک کی کہانی، اس کا جذبہ اور اس کا سفر حیرت انگیز اور متاثر کن تھا۔ ان سب کے ساتھ وقت گزارنا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ رہا، جس نے دل کو فخر اور اعتماد سے بھر دیا۔
میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں TDCP کی پوری ٹیم کا جنہوں نے اپنی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص سے اس ایونٹ کو یادگار بنایا۔ ان کی مہمان نوازی اور محبت نے ہر دل جیت لیا۔
یہ دو دن اور ایک رات ہمیشہ میری یادوں میں روشن رہیں گے کیونکہ یہاں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جب پاکستان کی خواتین اکٹھی ہوتی ہیں تو وہ صرف راستے نہیں بناتیں بلکہ تاریخ رقم کرتی ہیں۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: