Primers Iftar dinner 2025
Автор: Humwatan news
Загружено: 2025-03-17
Просмотров: 75
وزیر اعلیٰ نیو ساؤتھ ویلز کرس منز کی جانب سے شاندار افطار ڈنر کا انعقاد
سڈنی: ( ہم وطن نیوز) وزیر اعلیٰ نیو ساؤتھ ویلز، کرس منز نے ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں نیو ساؤتھ ویلز کی تمام مسلم کمیونٹیز کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔یہ عظیم الشان تقریب رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کا ایک عملی مظاہرہ تھی، جس میں مختلف مسلم تنظیموں، کمیونٹی رہنماؤں، علماء کرام، سفارت کاروں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کرس منز نے مسلم کمیونٹی کی خدمات اور ان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیو ساؤتھ ویلز میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کو یکساں احترام دیا جاتا ہے، اور یہ افطار ڈنر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔شرکاء نے اس عزت افزائی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب مسلم کمیونٹی کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام کے لیے ایسے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
#news
#humwatannews
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: