جامعہ زکریا دار الایمان و التقوی کربوغہ شریف. 🌹 مختار الامة حضرت اقدس مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب
Автор: Anwar ul islam
Загружено: 2024-04-22
Просмотров: 219
جامعہ زکریا دار الایمان و التقوی کربوغہ شریف
اس دور دراز بے اب وگیاہ علاقے میں جہاں شہری تمدن کی تمام ضروریات و سہولیات مکمل طور پر ناپید ہیں ، فقط اللہ تعالی سے تعلق کے شوق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہزارہا اہل ایمان اپنی علاقوں کے پرتعیش زندگی چھوڑ کر اپنی اصلاح کی عرض سے یہاں اتے ہیں
ویسے تو پورا سال یہاں تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ہزاروں سالکین اپنے آپ کو اخلاق رذیلہ سے پاک اور ایمانی صفات سے متصف کرنے کی مشق اور کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن خصوصا معتکفین اور چالیس دن کم و بیش اوقات لگانے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد کربوغہ شریف میں مقیم ہوتی ہے اور مختارالاُمّہ حضرت صاحب کی مبارک صحبت میں اپنے دلوں کی دنیا آباد کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رح کے خلفاء کرام پوری دنیا میں رمضان المبارک کو صحیح معنوں میں وصول کرنے کا یوں ہی ماحول بناتے ہیں لیکن کربوغہ شریف کے اعتکاف کا مجمع حضرت شیخ کے ساری دنیا میں پھیلے سلسلے کا سب سے بڑا مجمع ہوتا ہے
زیر نظر ویڈیو میں ہجوم کا کچھ حصہ تو کیمرے کی انکھ نے محفوظ کیا۔لیکن تقریبا اتنے ہی جم غفیر نیچے فلورز میں بر اجماں ہے -
اللہ تعالٰی ان مبارک مجالس کی برکات کو دوام کے ساتھ ہر سُو پھیلائے اور ہمیں ان سے خوب مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العلمین۔۔
#karboghashreef #karbogha #ramzan2023
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: