Nishter harassment case|| know the facts|| nasheed anjum unscripted
Автор: nasheed anjum unscripted
Загружено: 2025-04-01
Просмотров: 941
#viralreels #nishter #harasment #health #news #hospital
نشتر ہسپتال میں مبینہ ہراسگی کا معاملہ
سب سے پہلے تو معاملے پر انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے شفاف انکوائری کی جائے اور پھر رپورٹ کا انتظار کیا جائے
خاتون ہاؤس آفیسر نے الزام لگایا کہ عید کے پہلے روز انہیں وارڈ سربراہ نے وارڈ بائیس سے جا کر کیک لانے کا کہا جہاں پہنچ کر وہ اکیلی تھیں , وارڈ سربراہ نے انہیں انتظار کرنے کا کہا اور تھوڑی دیر بعد وہ خود وارڈ بائیس میں آئے اور داخلی دروازہ اور وارڈ کا دروازہ بند کر کے دو بار ہراسمنٹ کا شکار کیا اس وقت وہ اکیلی تھیں گھبرا کر باہر نکلی اور اب انتظامیہ کو کاروائی کیلئے درخواست دی ہے
دوسری جانب وارڈ سربراہ کہتے ہیں الزام لگانے والی خاتون ہاؤس آفیسر بیٹیوں کی طرح ہے انکوائری کیلئے تیار ہوں جس وقت کیک کاٹا گیا تو الزام لگانے والی خاتون ہاؤس آفیسر نے خود کیک کاٹا اور اس وقت ایک اور خاتون ڈاکٹر بھی ہمراہ تھیں
اب معاملہ نشتر ہسپتال کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کے پاس ہے اور انکوائری کا آغاز ہو چکا ہے
اس معاملے پر شفاف انکوائری کر کے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جانا ضروری ہیں
اس میں یہ لازمی دیکھا جائے کہ کوئی سیاسی مداخلت تو نہیں ہے
ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بغیر انکوائری کے جو فیصلے سنائے جا رہے ہیں نشتر ہسپتال انتظامیہ کو اس پر بھی ایکشن لینا چاہئے اگر فیصلے سوشل میڈیا پر ہی ہونے ہیں تو انتظامیہ کمیٹی سب ختم کر دیا جائے
دیکھیں انکوائری مکمل ہونے سے پہلے اگر فیصلے سنانے ہیں تو کل کو کسی کی پگڑی یونہی اچھالی جائیگی تو پھر انصاف کی توقع کیسے کریں گے
نشتر ہسپتال میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کام کرتی ہیں جو سب نہایت محترم ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ورک پلیس ہراسمنٹ ہونا نہایت برا قبیح فعل ہے اس پر شفاف انکوائری کے بعد کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے لیکن انکوائری تمام طرح کے اینگلز کو مد نظر رکھ کر کی جائے
اس معاملے پر پرسنل سکور سیٹنگ سے بھی بچا جائے
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: