Tour Jaberi, Naghan Valley | Hiking Musa ka Musalla | winter season 2024 | winter tourism
Автор: With umar
Загружено: 2025-05-09
Просмотров: 384
Musa ka musala Peak | Hiking Musa ka musala| My 2nd Day Vlog| beautiful track
Hiking Musa ka musala Peak , Pakistan highest Peak 13500 ft
Beautiful track Musa ka musala Peak Jaberi valley.
#musa_ka_musala
#musakamusala #peak #hiking #hikingadventures #hikers #mountains #kaghanvalley #jaberivalley #naghanvalley #northernpakistan #balakot #jeeptrack
#my_2nd_vlog #vlog #vlogger #hikerslover
#full_information #narankaghan #pakistan #balakot #choudaryumarsaeed #naturalbeauty #beautyofnature #beautyofpakistan #mountains #mountainhiking
musa ka musala
musa ka musalla
musa ka musala peak hiking
pakistan highest peak
musa ka musala peak hiking musa ka musala my first day vlog
musa ka musala height, musa ka musala location, musa ka musala map
musa ka musala history, musa ka musala height in feet
musa ka musalla distance from islamabad
musa ka musala track
"مُوسیٰ کا مُصلیّٰ" اور ہمارا جنون۔
انسان بھی کیا عجیب شے ہے۔ یہ ہمیشہ دیکھی ہوئی چیزوں پر عدمِ قناعت اختیار کرکے بِن دیکھی چیزوں کی تلاش اور جُستجو میں رہتا ہے۔ کُچھ تمنائیں ایسی ہوتی ہیں جو جوانی کے پُراشوب اور دیوانے دور میں پوری ہونے کی سعادت حاصل کرتی ہیں جبکہ کُچھ دوسری تشنہ رہ کر پیری اور ضعیفی کے بے کیف و بے سرور زندگی میں پایہِ تکمیل تک پہنچ جاتی ہیں۔ ہم نے بھی کبھی ضلع مانسہرہ میں کوہِ ہِمالیہ کے فلک بوس پہاڑوں کے سلسلے میں ایک طرف سے وادی سرن اور دوسری طرف سے وادی کاغان کے آغوش میں بڑی بےباکی اور بےتوجُہی سے لاکھوں سالوں سے محوِ خواب "مُوسیٰ کے مُصلّے" کا تذکرہ سُنا تو تھا لیکن جب دوستوں سے 8 گھنٹے جیپ اور 16 گھنٹے پیدل سفر کی ڈراونی داستان سُنتے تو دل بڑی خوشی کیساتھ اس ناقابلِ تکمیل "وصلِ لیلیٰ" کیلئے مجنون کے "
مُوسیٰ کے مُصلّے" تک پہنچتے ہوئے اندازتاً 12 کلومیٹر کا راستہ انتہائی پیارا، خوبصورت، درختوں، جنگلوں اور جگہ جگہ شفاف پانی کے چشموں پر مُشتمل ہے جو سارے سفر کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ اس راستے پر آپ نے مُسلسل اُترائی سے اونچائی کی طرف اگر چہ جانا ہوتا ہے لیکن یہ سلوپ شکل میں ہے۔ "غُلام نبی مسبد" پہنچ کر پھر ایک ایسا راستہ شُروع ہوتا ہے کہ الآمان والحفیظ۔ یہ وہ مسجد ہے جہان پہنچ کر ہمیں سخت ترین بارش اور جالہ باری نے آ گیرا۔ مسجد میں ہم نے بارش اور جالہ باری رُکنے کا ایک گھنٹے تک انتظار کیا، سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی، چائے بناکر پی لی اور "مُوسیٰ کے مُصلّے" کی راہ لی۔ کھانے کی اشیاء میں ہمارے پاس کھجوریں، چنے، چیونگم اور انرجی ڈرنکس موجود تھے اور اکثر ہائیکنگ میں ہمارے راستے کی یہی زادِ راہ ہوتا ہے کیونکہ ایک تو اس کا مُشکل مُقام پر اُٹھا کر لیجانا انتہائی آسان ہوتا ہے اور دوسرا اس میں انرجی بھی کافی ہوتی ہے۔ "مولوی غُلام نبی مسجد" سے جو راستہ شروع ہوتا ہے وہ راستہ چلنا بڑے دل گُردے کا کام ہے۔ جیومیٹری کی زُبان میں اگر چہ یہ چڑھائی 90 یا 95 ڈگری کا زاویہ نہیں بناتی لیکن کہیں 100 اور کہیں 105 ڈگری کا زاویہ ضرور بناتی ہوگی جس پر آپ نے مُسلسل تقریباً 2 کلومیٹر چڑھنا ہوتا ہے۔ یہ دو کلومیٹر کا راستہ پورے سفر کا اگر چہ 20 فیصد ہوگا لیکن اس پر آپ کا وقت آپ کے پورے سفر کا 80 فیصد لگتا ہے۔ اللہ کے نام کی برکت کیساتھ ہم نے 11:30AM بجے مُوسیٰ کے مُصلّے" کا سب سے اونچا سرا 13500 فٹ سر کیا۔ "موسیٰ کے مُصلّے" کا ٹاپ تقریباً ایک کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جس پر ابھی تک برف پڑی ہے۔ ہوائیں ایسی غضب کی چلتی ہیں کہ دونوں کانوں کیساتھ صرف سیو سیو کی آوازیں ہی سُنی جاتی ہیں۔ مُوسم کتنا ہی صاف کیوں نہ ہو لیکن غضب ناک اور ہیبت ناک کالی گھٹائیں اور بادلیں کسی بھی وقت اپنا تیور بدل کر انتہائی بےرحمی کیساتھ آپ پر برس سکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا سخت خطرہ ہوتا ہے اسلئے میرے مشورے کے مُطابق جان پر کھیل کر برسات کے موُسم میں یعنی 5 جولائی تا 10 اگست ہرگز نہیں چڑھنا چاہئے۔ "موسیٰ کے مُصلّے" سے سارا وادی کاغان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ضلع بٹگرام اور ضلع تورغر کے پہاڑ، ضلع ہری پور اور حتیٰ کہ پنجاب کے پہاڑوں سے بھی نظر آتا ہے۔
"مُوسیٰ کے مُصلّے" کی وجہِ تسمیہ کے بارے میں بہت سی روات ہیں۔ لیکن سب سے مشہور یہ ہے کہ بہت پُرانے زمانے میں لوکل علاقے کا ایک عبادت گزار اور فارسا موسیٰ نامی بندہ یہاں جاکر اپنی بھیڑ بکریاں چِراتا تھا۔ بھیڑ بکریاں گاس چرتیں اور یہ "مُصٙلّیٰ" بچھا کر سارا دن عبادت کرتا اور وہیں پہ رحلت پائی اس لئے یہ مُقام "موسیٰ کے مُصلّے کے نام سے مشہور ہوا۔ واللہ اعلم۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: