ہالہ امینہ علی مضمون پیش کرتے ہوئے، نوید ملک کی کتاب ارتعاش کی تقریب پزیرائی بمقام عدم کدہ
Автор: Adam Kada عدم کدہ
Загружено: 2025-11-01
Просмотров: 40
ترویج ادب کے لیے کوشاں ادبی و سماجی پلیٹ فارم"عدم کدہ" کے زیر اہتمام معروف شاعر نوید ملک کے نظمیہ مجموعے ارتعاش کی تقریب پزیرائی یکم نومبر 2025 ' بروز ہفتہ ' عدم کدہ راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔صدارت نامور شاعر اور نقاد ڈاکٹر روش ندیم نے کی ۔مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر کاشف عرفان اور اعجاز محمود بٹ تھے جب کہ مہمانانِ اعزاز میں ہالہ امینہ علی' محمد جمیل جمیل' پروفیسر عثمان غنی رعد 'تسلیم اکرام اور جمال زیدی شامل تھے ۔نظامت کے فرائض بانی عدم کدہ اسامہ جمشید نے کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر محترم جمیل جمیل نے صاحب شام کی نعت خوبصورت آواز میں پیش کی ۔تمام شرکا نے مضامین پیش کرتے ہوئے ارتعاش کے انفراد کی داد دی ۔نوید ملک نے عدم کدہ کے تمام منتظمین اور نوجوان شاعر اسامہ جمشید کا شکریہ ادا کیا ۔صاحب صدارت ڈاکٹر روش ندیم نے تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور نوید ملک کی شاعری کے ارتقائی مراحل کو زیر بحث لایا آور مبارک باد پیش کی ۔
نوید ملک
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: