Tazmeen Kalam e Raza | UN KI MEHAK NY DIL KY | JAWAD RAZA QADRI
Автор: JRQ Records
Загружено: 2024-11-29
Просмотров: 28588
تضمین برکلام امام
ان کی مہک نے دل کے غُنچے کھلادیۓ ہیں
علامہ راشد رٶف قادری
تشنہ لبوں کو جامِ الفت پلا دیے ہیں
صحرا کے بیچ کتنے گلشن کھلا دیے ہیں
روٹھےمنانا دیے ہیں بچھڑے ملا دیے ہیں
ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیے ہیں
جس راہ چل دئے ہیں کوچے بسادئیے ہیں
جنت کِسی نے مانگی رتبہ کسی نے مانگا
عرفاں کسی نے چاہا تقویٰ کسی نے مانگا
اُلفت کسی نے چاہی جذبہ کسی نے مانگا
میرے کریم سے گر قطرہ کسی نے
دریا بہا دیے ہیں دُر بے بہا دیئے ہیں
ڈالے ہوئے ہے ڈیرہ اس میں ہر ایک فتنہ
بڑھتا ہے سرکَشی میں سمجھاؤں اس کو جِتنا
ہو جائے پھر سے زندہ اس پر کرم ہو اتنا
اک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے توچلتے پھرتے مردے جِلادئے ہیں
عصیاں شعار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
بے اختیار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
یاں دلفگار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
ان پر نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
جب یاد آگئے ہیں سب غم بھلا دیئے ہیں
ہر حال میں تمہاری مرضی کے ہم ہیں طالب
ڈھل جائیں گے اسی میں چاہو گے جیسا قالب
ہم چل پڑے ہیں گھر سے شوق لقا ہے غالب
آنے دو یا ڈبو دو اب تو تمہاری جانب
کشتی تمھی پہ چھوڑی لنگر اٹھادیے ہیں
کیا دُور ہم سے مولا اب بھی نہ درد ہوگا
کیا اب بھی نارِ دوزخ میں کوئی فرد ہوگا
کیا عورتیں جلیں گی پامال مرد ہوگا
اللہ کیا جہنم اب بھی نہ سرد ہوگا
رو رو کے مصطفیٰ نے دریا بہا دیے ہیں
ظاہر میں بھی کہاں ہیں اوروں کے جیسی آنکھیں
ماذاغ کے ہوں جن میں ڈورے وہ ایسی آنکھیں
موسیٰ سے جا کے پوچھو ان کی ہیں کیسی آنکھیں
جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ ان کی آنکھیں
جلتے بجھا دئیے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں
سارے جہاں میں تیری صدق و صفا ٕ مُسلّم
عرب و عجم میں تیری طرزِ نوا مسلم
را شد کے دل میں بھی ہے تیری جگہ مسلم
مُلکِ سُخن کی شاہی تم کو رضا مسلم
جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیں
All rights reserved to our channel, please do not try to upload otherwise you may get a copyright take down notice.
youtube: / jawadrazaqadri
facebook: www.facebook.com/jawadrazaqadriattari
Telegram: @JawadRazaQadri
Instagram: @JawadRazaQadri
WhatsApp 0092 300 6269630
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: