قربانی کے احکام و مسائل|(سلسلہ نمبر (2)|اسرار احمد قاسمی|نو ذی الحجہ کا روزہ گناہوں کا کفارہ ہے
Автор: only allah is perfect
Загружено: 2020-07-27
Просмотров: 79
قربانی کے احکام و مسائل
(سلسلہ نمبر (2)
(اسرار احمد قاسمی مسجد ہاجرہ ممبرا تھانہ)
ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : اللہ کے نزدیک ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ عظمت والا کوئی دن نہیں اور نہ ہی ان دنوں کے عمل سے اور کسی دن کا عمل زیادہ پسندیدہ ہے لہٰذا تم لوگ ان دنوں میں تسبیح یعنی :
،، سُبحان الله لا إله إلا الله، الحمد لله، الله أكبر،، خوب کثرت سے پڑھا کرو....
(طبرانی)
نو ذی الحجہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے
حضرت أبو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے یوم عرفہ ( نویں ذی الحجہ) کے روزے کے بارے میں ارشاد فرمایا : میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس کی وجہ سے ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ (صغیرہ) معاف فرما دیں گے.......
(ترمذی ومسلم)
قربانی کس پر واجب ہے؟
مسئلہ (1) قربانی ہر مسلمان عاقل بالغ مقیم پر واجب ہوتی ہے، جس کی ملک میں ساڑھے باون تولہ چاندی ،یا اس کی قیمت کا مال اس کی حاجات اصلیہ سے زائد موجود ہو، یہ مال خواہ سونا چاندی یا اس کے زیورات ہوں، یا مال تجارت، یا ضرورت سے زیادہ گھریلو سامان، یا مسکونہ مکان سے زائد کوئی مکان وغیرہ ہو...
( شامی : ج 9 ص 457)
مسئلہ (2) جو جانور اندھا ہو، یا کانا ہو، یا اس کی ایک آنکھ کی تہائی روشنی ( بینائی) یا اس سے زیادہ چلی گئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے...
(فتاوی ھندیه : ج 5 ص 297)
مسئلہ (3) جو جانور ترچھی آنکھوں سے دیکھتا ہو اس کی قربانی درست ہے.....
(فتاویٰ عالمگیری : ج 5 ص 298)
جاری ہے
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: