Surah Yaseen | The Most beautiful recitation (Yasin) سورۃ یس || with urdu translation
Автор: Qari Ali Official
Загружено: 2025-10-23
Просмотров: 197
Surah Yaseen | The Most beautiful recitation (Yasin) سورۃ یس || with urdu translation
____________________________________________
00:00 intro
01:10 اور ان کے لیے دونوں باتیں برابر ہیں ، چاہے تم انہیں خبردار کرو ، یا خبردار نہ کرو ، وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔
04:33 وہ تو بس ایک ہی چنگھاڑ تھی جس سے وہ ایک دم بجھ کر رہ گئے ۔
08:24 اور کچھ نہیں ، بس ایک زور کی آواز ہوگی ، جس کے بعد یہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کردیے جائیں گے ۔
11:15 اور انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اس امید پر دوسرے خدا بنا رکھے ہیں کہ انہیں ( ان سے ) مدد ملے ،
12:10 وہی ہے جس نے تمہارے لیے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی ہے ، ( ٢٤ ) پھر تم ذرا سی دیر میں اس سے سلگانے کا کام لے لیتے ہو ۔
____________________________________________
تعارف سورۃ یٰسٓ
اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ کی وہ نشانیاں بیان فرمائی ہیں جونہ صرف پوری کائنات میں بلکہ خود انسان کے اپنے وجود میں پائی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ان مظاہر سے ایک طرف یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جو ذات اتنی قدرت اور حکمت کی مالک ہے اس کو اپنی خدائی کا نظام چلانے کے لئے نہ کسی شریک کی ضرورت ہے نہ کسی مددگار کی، اس لئے وہ اور صرف وہ عبادت کے لائق ہے، اور دوسری طرف قدرت کی ان نشانیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جس ذات نے یہ کائنات اور اس کا محیر العقول نظام پیدا فرمایا ہے، اس کے لئے یہ بات کچھ بھی مشکل نہیں ہے کہ وہ انسانوں کے مرنے کے بعد انہیں دوسری زندگی عطا فرمائے، اس طرح قدرت کی ان نشانیوں سے توحید اور آخرت کا عقیدہ واضح طور پر ثابت ہوجاتا ہے، حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو یہی دعوت دینے کے لئے تشریف لائے ہیں کہ وہ ان نشانیوں پر غور کرکے اپنا عقیدہ اور عمل درست کریں، اس کے باوجود اگر کچھ لوگ اس دعوت کو قبول نہیں کررہے ہیں تو وہ اپنا ہی نقصان کررہے ہیں ؛ کیونکہ اس کے نتیجے میں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب کے مستحق بن رہے ہیں، اسی سلسلے میں آیات نمبر 13 سے 29 تک ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا ؛ بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم وبربریت کا معاملہ کیا جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کے یہ منکر اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آگئے ؛ چونکہ اس سورت میں اسلام کے بنیادی عقائد کو بڑے فصیح وبلیغ اور جامع انداز میں بیان فرمایا گیا ہے، اس لئے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے کہ آپ نے اس سورت کو قرآن کا دل قرار دیا ہے۔
____________________________________________
Your Queries
yaseen sharif ki tilawat
yaseen surah
surah Yaseen new
Quran ka dil
new surah Yaseen
surah Yaseen 2025
surah Yaseen today
surah Yaseen
yaseen surah
surah Yaseen by Qari Ali official
surah Yaseen with urdu translation
#surahyaseen #quran #tilawat #surah
#surahyaseenwithurdutranslation
#yaseensurah #yaseen
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: