چوہدری خالد رشید(لگوال ہاوس والے)اُن کے جنازے کے مناظر
Автор: GM Studio Darman
Загружено: 2024-01-08
Просмотров: 728
تقدیر کے فیصلے۔۔۔
موت کسی کا بڑا گھر بڑا عہدہ اور بڑا منصب نہیں دیکھتی اور نہ ہی کسی کی طاقت وجاہت اور قوت سے متاثر ہوتی ہے وہ نہ کسی کی ملکیت جائیداد اور پراپرٹی سے مغلوب ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کی تعظیم تکریم اور تعلیم سے وہ گاڑی بنگلہ نوکر چاکر اور وی ائی پی پروٹوکول رکھنے والوں سے بھی اہنی ہاتھ نمٹتی ہے اور گھر میں فاقے فقر اور تنگدستی میں زندگی گزارنے والوں کو بھی ایک لمحہ مہلت نہیں دیتی
اج ہمارے ظفروال کی ایک ایسی عظیم شخصیت لمحوں میں ہم سے جدا ہو گئی جس نے عوام الناس میں قبولیت مقبولیت اوراچھی شہرت کا سفر دنوں میں طے کیا دینی ملی اجتماعی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والا خوبصورت جسم لمبا قد اور شخصی وجاہت رکھنے والے اس شخص کا نام ہر خاص و عام کی زبان پر انے لگا تو موت نے آ کر قصہ ہی ختم کر دیا💔
جناب محترم خالد رشید لگوال ہاؤس والے کی موت کی خبر نے ہر کسی کو غمزدہ رنجیدہ اور نم دیدہ کیا ہے لیکن اللہ رب العزت کی تقدیر کے فیصلے ہمیشہ غالب ا کر رہتے ہیں ہم ان کی اخروی منزلوں کی اسانی کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کی اخرت کی منزلوں کو اسان فرما کے جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے امین یا رب العالمین.
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: