آر پی او ڈیرہ غازی خان کا قابل تحسین اقدام
Автор: Urdu News Update
Загружено: 2024-01-19
Просмотров: 1237
سب انسپکٹر کی بیٹی کو 22لاکھ 75 ہزار سکالر شپ فنڈ کی فراہمی
آر پی او کیپٹن (ر)سجاد حسن خان کے احکامات پر ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس ملازمین اور ان کی فیمیلز کی ویلفیئرکا سلسلہ جاری ہے ۔آ ر پی اوکے احکامات پر پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی ٰ تعلیم کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز احمد کی بیٹی حفصہ شہباز جوکہ تائیکوانڈو کی نیشنل پلئیر اورنیشنل گیمز میں سلور میڈلسٹ بھی ہیں کا لاہور میڈیکل و ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس میں ایڈمشن ہونے پر آر پی او کے احکامات پر فیس کی ادائیگی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے تعلیمی سکالرشپ فنڈ سے 22 لاکھ 75 ہزار روپے فیس کی ادائیگی کی گئی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز احمد نے اپنی بیٹی حفصہ شہباز کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں آر پی او سے خصوصی ملاقات کی اور بچی کی ایڈمشن فیس کی ادائیگی پر شکریہ کا اظہار کیا ۔آر پی او نے حفصہ شہباز کے میڈیکل کالج میں ایڈمشن ہونے پر انہیں مبارک باد دی اور دلجمی سے محنت کرکے ملک وقوم اور والدین کا نام روشن کرنے کی نصحیت کی ۔اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کی ویلفیئراولین ترجیح ہے۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے اور ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: