ایبٹ آباد ۔۔الیکشن 2024 سردار مہتاب احمد خان امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد
Автор: Naveed Akram abbasi
Загружено: 2024-01-18
Просмотров: 3374
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمارے پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان بھی ہماری سرحدوں پہ حملہ آور ہیں پاکستان اس وقت تشویش ناک صورتحال سے گزر رہا ہے سردار مہتاب احمد خان سابق گورنر و وزیر اعلی خیبر پختونخواہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد کا انتخابی مہم کے حوالے سے گلیات کے گیٹ وے سیاحتی مقام ہرنو میں عوام علاقہ سے خطاب اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ میں آپ کے پاس بطور امیدوار آیا ہوں اور اپ کی ووٹ میرے پاس امانت ہوگی اور آپ کا حق آپ تک براہ راست پہنچے گا سیاحتی مقام ہر نو جو گلیات کا دروازہ کہلاتا ہے اس تاریخی بازار اور اس کے غیور بہادر قبائل کی اپنی ایک تاریخ ہے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سالوں سے انتخابی سیاست سے کنارہ کش تھا مگر جب میں نے دیکھا کہ دنیا کا پانچواں بڑا ملک جو ایٹمی پاور بھی ہے اس کے اندر سیاست میں ایسے لوگ آگئے ہیں جو سیاست کو کاروبار اور سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ملک کی پارلیمان کوئی اور چلا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے اس مایوسی سے عوام کو نکالنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا میں نے مسلم لیگ نواز کے بانی رکن ہونے کے باوجود دل برداشتہ ہو کر اس جماعت کو بھی چھوڑ دیا کہ جہاں خوشامد کرنے والا ٹولہ ذاتی مفادات کے لیے سیاست کر رہا ہو اور جمہوریت کے لیے حقیقی کردار ادا کرنے والے کنارہ کیش ہوتے جا رہے ہوں تو میں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کے پلیٹ فارم سے آنے کی جگہ ازاد حیثیت میں آپ کے پاس آیا ہوں سیاسی جماعتوں میں راہنماؤں کو بت بنا کر پوجا اور چاپلوسی کی جاتی ہے ایسے حالات میں ملک کی خدمت نہیں ہو سکتی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوسرے عوامل مل کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں اور غریب بچوں کا پیٹ پالنے کی جگہ مشکل حالات میں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ جو آپ کی ووٹ لے کر ترقیاتی کاموں کا احسان جتاتا ہے اور آپ کو اپنے ٹھیکے دار مافیا کے حوالے کر دیتا ہے ان لوگوں سے جان چھڑانے کا وقت اگیا ہے ترقیاتی کام آپ پہ احسان نہیں ہوتے وہ اپ کا حق ہوتا ہے۔اس موقع پر حاجی جاوید خان جدون، سردار محمد اکرم، سردار شجاع احمد سابقہ تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد ۔ صدر پریس کلب ایبٹ آباد راجہ ہارون ۔سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ ۔حماد شاہ ایڈووکیٹ ۔سردار بابو افسر، راجہ عمران، امجد ستی، سردار حارث، و دیگر نے بھی موجود تھے ، بانڈی میرا، چہان، بگنوتر، سربھنہ، سمیت گلیات کے دیگر علاقوں کے عمائدین نے بھی شرکت کی شرکت۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: