02 February 2017 Man Ka Labas Ubqari Dars Hakeem Tariq Mehmood
Автор: Ubqari Trust
Загружено: 2017-02-03
Просмотров: 12690
شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس2فروری 2017 من کالباس
انسان اپنی حیثیت کے اعتبارسے بالکل بے قیمت ہے ۔ ننگاتوہی پیداہواتھا اورننگا ہی جائے گا ۔ عزت ،وقاراوراحترام کیلئے اس کو کفن پہنا دیاجاتا ہے تاکہ اس کو اکرام اوراعزاز کے ساتھ اس دنیا کے ساتھ رخصت کرے۔ کندھوں پہ اُٹھا کے اللہ کی امانت اللہ کے پاس پہنچائی جاتی ہے۔ قیمت کے اعتبارسے اگردیکھاجائے کچھ بھی نہیں ہے، بالکل بے حیثیت ہے۔ آج کاانسان اگرننگا پھررہا ہوتولوگ اُسے کس نظروں سے دیکھیں گے۔ اس انسان کووقاراس کالباس دیتاہے، اس کاپہناوا دیتاہے۔ اوراس انسان کو عزت اس کی ظاہری کیفیت دیتی ہے۔ خوبصورت انسان ہو اور سٹرکوں، بازاروں میں ننگاپھررہا ہوتولوگ سمجھد، عقلمندنہیں کہیں گے ، کہیں گے اس کادماغ ختم ہوگیا یہ پاگل اوردیوانہ ہوگیا۔ جو چیز اس کوقیمت دیتی ہے اس کالباس ہے، محفل میں بیٹھنے کے قابل بناتی ہے۔ ماں ،بیٹی اوربہن کے سامنے بیٹھنے کے قابل بناتی ہے۔ لباس اس کے شرم ، بھرم کوڈھانپ دیتاہے اوراس کوقیمتی بناتاہے۔ ایک جسمانی لباس ہے ایک روحانی لباس بھی ہے۔ جوماں باپ دیتے ہیں جو معاشرہ دیتاہے اورمعاشرہ سیکھاتا ہے اس لباس کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ہے ،زندگی گزارنی ہے۔ ایک وہ لباس ہے جواندرکالباس ہے جس کو روح کالباس کہتے ہیں۔ جس کو من کالباس کہتے ہیں۔ جس کو دل کالباس کہتے ہیں۔ وہ بازاروں سے نہیں ملت،وہ کپڑوں کی دُکانوں سے نہیں ملتا۔ وہ بڑی بڑی برانڈ اوربوتیک سے نہیں ملتا۔ وہ فقیروں سے ملتاہے وہ اندرکالباس ہے۔ کچھ لوگ باہرکے گندے ہوتے ہیں کچھ اندرکے گندے ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ کاباہرکالباس ہوتا ہے اندرکالباس نہیں ہوتا ۔ ان کے جذبات، ان کی کیفیات، ان کی شہوات، ان کی لذات اوران کاوجدان ایساہے کہ وہ اندرکے ننگے ہیں۔ ان کاجسم، ان کی روح، ان کے جذبات وحشی ہیں ۔ سارے اللہ کے ولی، قطب، ابدال اورسارے صحابہ کرام ،صالحین اورانبیاء کرام سب سے پہلے یہ حضرات اندرکے لباس کے لیے تشریف لاتے تھے۔ کے اندرکاپیراہن اندرکالباس ۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: