Sunday session 39 (p4) | 9th Nov 2025 Silsila e Dr Abdul Hai Arfi, Mulana Ashraf Ali Thanvi R.A
Автор: Asad Hussain Arfi
Загружено: 2025-11-09
Просмотров: 15
#اعلان
تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کی بھلائی کے لئے نکالی گئی ہے ۔ تم نیکی کی تلقین کرتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ (ال عمران)
اسلام و عَلَيْكُم وَرَحْمتہ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه...
ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید خاص جناب حضرت مقصود احمد عارفی کے صاحبزادے اسد حسین عارفی دامت برکاتہم جو کہ مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مریدین میں سے ہیں۔
ان کو حکیم الامت مجدد ملت محى السنت حضرت مولانا شاه محمد اشرف علی تهانوی قدس سرہ کے خلیفہ حضرت عارف بللہ ڈاکٹر محمد عبدالحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ کے پوتے اور خلیفہ ڈاکٹر حارث مصطفی عارفی دامت برکاتہم اور جناب حضرت حکیم اختر رحمۃ اللّٰہ علیہ کے خلیفہ حضرت ایاز احمد صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے دین کی خدمات انجام دینے کے لئے مجاز خلافت کی سند جاری کی گئی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کام میں انکی مدد فرمائے تاکہ لوگ اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کر سکیں۔ آمین
جیسا کہ ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ الله علیہ اور حضرت حکیم اختر رحمۃ اللّٰہ علیہ کی دین کی طرف خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں بس بزرگوں کا شروع کیا ہوا سلسلہ اللہ کے فضل وکرم سے دوبارہ وہی سے جوڑنے کی چھوٹی سی کوشش کی جا رہی ہے۔
آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ اس کام میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں مزید توفیق عطا فرمائے کہ اشاعت دین میں ہم اور آپ اپنا جتنا ہوسکے حصہ ڈال کر اپنے اور اپنے آباؤ اجداد اور آنے والی نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ کی راہ ہموار کرسکیں۔ اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلائے اور ہماری ان چھوٹی چھوٹی کاوشوں کو قبول عطا فرمائے ۔ آمین
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: