Dars e bukhari sharif 26
Автор: ہم سبق درس نظامی hum sabaq dars e nizami
Загружено: 2025-12-27
Просмотров: 22
مرکز التعلیمات بریلی شریف Center of education Bareilly shareefدینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاجزیر اہتمام: مفتی محمد اختر بریلوی استاذ:منظر اسلام بریلی شریف مرکز التعلیمات بریلی شریف ایک معیاری آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جو دینی و عصری تعلیم کو ایک ساتھ فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔یہ ادارہ اعدادیہ یعنی عالمیت کی ابتدائی تعلیم سے لے کر تخصص فی الفقہ یعنی مفتیت تک کے درجات میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔یہاں تجوید کے ساتھ ناظرۂ قرآنِ کریم کی تعلیم اور بنیادی ہندی، انگریزی اور حساب بھی پڑھایا جاتا ہے تاکہ طلبہ دین کے ساتھ عصری میدان میں بھی مضبوطی حاصل کر سکیں۔ادارہ کا سب سے نمایاں مقصد اُن طلبہ و طالبات تک تعلیم پہنچانا ہے جو گھر سے باہر جانے سے قاصر ہیں یا کسی مجبوری کے باعث باقاعدہ مدرسے میں حاضری نہیں دے سکتے۔ ایسے طلبہ و طالبات اپنے گھروں پر رہ کر بعد عشا آن لائن کلاسز کے ذریعے دینی و عصری علوم سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ادارہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ طلبہ کو اساتذہ اور طالبات کو معلمات تعلیم دیتی ہیں،تاکہ تعلیم کے ساتھ پردے اور ادب و اخلاق کے تقاضے بھی پورے کیے جا سکیں۔مرکز التعلیمات بریلی شریف کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو علم و عمل، اخلاق و کردار اور دین و دنیا کے توازن سے آراستہ ہو، تاکہ وہ معاشرے میں روشنی پھیلانے کا ذریعہ بن سکے۔فراغت و سند درجہ ثانیہ کو مکمل کرنے کے بعد سند قرات ان طلبہ اور طالبات کو دی جاتی ہے جو تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھ چکے ہیں ۔ درجہ فضیلت اور درجہ تخصص سال آخر مکمل کرنے کے بعد بریلی شریف بلا کر طلبا کو دستار بندی اور طالبات کو ردا پوشی کر کے سند و مارکشیٹ سے سرفراز کیا جاتا ہے۔📍 مقام: بریلی شریف💻 طریقۂ تعلیم اور وقت: بعد عشا آن لائن کلاسز📘 درجات: اعدادیہ تا تخصص فی الفقہ براۓ طلبہ و طالبات۔ناظرہ قرآن مع تجوید براۓ خواتین فقط۔فرض علوم یعنی بنیادی عقائد و مسائل براۓ خواتین فقط۔انگلش اسپیکنگ ان طلبہ و طالبات کے لیے جو پہلے سے انگلش جانتے ہیں ۔نوٹ: مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ کریں9897273870
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: