Iqbal Academy: Iqbal Day Celebration: Seminar: Iqbal's Concept of Research: Talawat: Naat
Автор: Allama Iqbal
Загружено: 2025-11-10
Просмотров: 9
یوم اقبال کی تقریبات کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۴؍نومبر ۲۰۲۵ء کو ’’علامہ اقبال کا تصور تحقیق اور پاکستانی تعلیمی اداروں کا تحقیقی معیار‘‘کے عنوان سے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کی صدارت صدر جامعہ محمدی چنیوٹ شریف ، چیئرمین سیرت سٹڈی سنٹرچنیوٹ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد قمر الحق نے کی ۔ کلمات تشکر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پیش کیے۔ مہمان مقررین میں صدر شعبہ اُردوامپیریل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر جاوید اقبال جاوید ، شعبہ اُردو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید کالج ڈاکٹر شمیم اختر ، معروف قانون جناب بختیال سیال، سربراہ شعبہ ادبیات اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر طاہر حمید تنولی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض جناب زید حسین نے انجام دئیے۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد قمر الحق نے کہا کہ علامہ اقبال تحقیق کو خودی کی بلندی اور قومی ترقی کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ آج کے دور میں ہمارے تعلیمی اداروں کو علامہ اقبال کے اس تصور کو اپنانا ہوگا تاکہ تحقیق محض کاغذی کارروائی نہ رہے بلکہ قوم کی خدمت کا ذریعہ بنے۔محمد قمر الحق نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مدارس میں اقبالیات کوبطور نصاب شامل کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
دیگر مقررین نے تحقیق کے معیار اور علامہ اقبال کی تحقیقی روش کے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال حقیقی تحقیق کے قائل تھے ۔ حقیقی تحقیق کا اعلیٰ معیار مسلمانوں نے اجاگر کیا ۔ آج کے علماء تقلید کے قائل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے جدید مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے اپنے گرد تقلید کے حصار قائم کر لئے ہیں۔ علمی میدان میں مزید تحقیق و جستجو کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے شرکاء، مقررین اور انتظامی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا تصور تحقیق ان کی مجموعی فلسفیانہ اور تعلیمی سوچ کا حصہ ہے جس میں وہ تحقیق کو صرف مادی علم کے حصول تک محدود نہیں سمجھتے بلکہ اس میں انسان کی سیرت و کردار سازی، خودی کو مستحکم کرنے اور اسے خدا، کائنات اور انسان کے ساتھ ایک کلی نظام کی حیثیت سے دیکھنے پر زور دیتے ہیں۔ تحقیق کا مقصد انسان کو اپنے اندر کی صلاحیتوں کو پہچان کر تسخیر کائنات کے لیے تیار کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔
This is part of Outreach activities of Iqbal Academy Pakistan under the supervision of Director, Iqbal Academy Pakistan.
Our Official Websites
https://allamaiqbal.com
https://iqbalcyberlibrary.net
https://iap.gov.pk
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: