حرمین شریفین آب زمزم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنےکا نیاانتظام Imam e Haram inaugurates new water fridge
Автор: Voice of Islam
Загружено: 2020-12-19
Просмотров: 245
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے والے کولڈ سٹوریج کا افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق ادارہ امور حرمین میں شعبہ آب زم زم جسے 'ادارہ السقیا' کہا جاتا ہے کہ کے زیر انتظام آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بنایا جانے والا کولڈ سٹوریج کا رقبہ 90 مربع میٹر ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ 20 ہزار بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کی گنجائش ہے۔
ادارے کے تحت بنائے جانے والے کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں 180 منٹ میں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے بعد انہیں زائرین اور معتمرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
دریں اثنا ادارہ سقیا زم زم کے ڈائریکٹر احمد ندوی نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو ٹھنڈا آب زم زم پیش کرنے کے لیے 50 کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد حرمین میں رکھے گئے آب زم زم کے کولروں کو احتیاطی تقاضے کے تحت ہٹا لیا گیا ہے ۔
کولروں کو ہٹانے کے بعد وہاں آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظام کے طورپر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جو 10 لیٹروالے متحرک کولر کے ذریعے لوگوں کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: