Karachi Traffic Police And Yango Held A Session On Road Safety And Faceless-E-Challan System
Автор: Karachi traffic police
Загружено: 2025-10-20
Просмотров: 124
ینگو کیب رائیڈ کمپنی اور کراچی ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد*
ینگو کیب رائیڈ کمپنی نے ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد کیب ڈرائیورز کو "فیس لیس ای ٹکٹنگ" سسٹم اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔
اس تقریب میں ایس پی ٹریفک سینٹرل جناب قمر عباس رضوی، ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک جناب کاشف ندیم، اور ٹریفک آگاہی ٹیم نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے فیس لیس ای چالاننگ سسٹم کی افادیت، ٹریفک قوانین کی پابندی، اور محفوظ سفر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم ایک جدید اور شفاف طریقہ کار ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو خودکار کیمروں اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر چالان جاری کیا جاتا ہے۔ اس نظام کے تحت چالان انسانی مداخلت کے بغیر، مکمل غیر جانبداری سے جاری ہوتا ہے۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ فیس لیس چالان گاڑی کے رجسٹرڈ ایڈریس پر ارسال کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس افسران نے کیب ڈرائیورز کو آگاہ کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف جرمانے کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ عمل انسانی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، شہری ذمہ داری ہونے کے ساتھ ساتھ، ایک محفوظ معاشرے کی تشکیل میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
ینگو موٹر سائیکل رائیڈر کے درمیان ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
ینگو انتظامیہ نے اس اقدام کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ نہ صرف ڈرائیورز کی تربیت کو بہتر بنایا جا سکے بلکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں بھی کمی لائی جا سکے۔
"آپ کے سفر میں ہمسفر – کراچی ٹریفک پولیس"
#karachitrfficpolice #digtraffickarachi #trafficmanagement #proudtoserve #publicAwarenessMessage #trafficrules
#fastspeed #safedrive #saveslife #karachi #helpline1915
#sindhpolice #pakistan #foryou #electronicmedia #roadsafetyawareness #YangoRide #yango #fbviral #loksahaita #eticketing #echallansystem #CCTVCamera
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: