ya Ali madad
Автор: HUNZA Vlog official
Загружено: 2024-07-15
Просмотров: 7
امام زمانہ علیہ السلام کی معرفت احدیث نبوی میں
مَن مَاتَ وَلَم يَعرِف اِمَامَ زَمَانِهِ مَاتَ مَيتَةً جَاهِلِيَّةً وَالجَاهِلُ فِى النَّارِ
بو شخص مرے اور اپنے زمانے کے امام کو نہ پہچانے ، تو وہ جاہلانہ ، موت میں مرتا ہے، اور جاھلانہ موت میں وہ شخص مرتا ہے، جو کسی پیغمبر کا مقرھی نہ ہو ، اور ایسا شخص دوزخ میں جا گرتا ہے"
وجہ دین اسماعیلی کتاب
دائم الاسلام اسماعیلی کتاب
5- عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ عِيسَى عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ الْيَمَانِيِّ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ قَيْسٍ الْهِلَالِيِّ عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ص قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى طَهَّرَنَا وَ عَصَمَنَا وَ جَعَلَنَا شُهَدَاءَ عَلَى خَلْقِهِ وَ حُجَّتَهُ فِي أَرْضِهِ وَ جَعَلَنَا مَعَ الْقُرْآنِ- وَ جَعَلَ الْقُرْآنَ مَعَنَا لَا نُفَارِقُهُ وَ لَا يُفَارِقُنَا.
امیر المومنین (ع) نے فرمایا ۔ اللہ نے ہم کو پاک کیا ہے اور معصوم بنایا ہے اور اپنی مخلوق پر گواہ بنایا ہے اور زمین پر اپنی حجت قرار دیا ہے اور قرآن کو ہمارے ساتھ کیا ہے اور ہم قرآن کے ساتھ ، نہ ہم سے جدا ہوں گے نہ وہ ہم سے
اصول کافی اثنا عشری کتاب
8- عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُضَيْلِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ع قَالَ قَالَ: وَ اللَّهِ مَا تَرَكَ اللَّهُ أَرْضاً مُنْذُ قَبَضَ آدَمَ ع إِلَّا وَ فِيهَا إِمَامٌ يُهْتَدَى بِهِ إِلَى اللَّهِ وَ هُوَ حُجَّتُهُ عَلَى عِبَادِهِ وَ لَا تَبْقَى الْأَرْضُ بِغَيْرِ إِمَامٍ حُجَّةٍ لِلَّهِ عَلَى عِبَادِهِ.
8۔ فرمایا امام محمد باقر (ع) نے خداوند تعالی زمین پر جب سے آدم کا انتقال کیا کبھی اپنی زمین کو بغیر امام کے نہیں چھوڑا ۔ یہ امام لوگوں کو اللہ کی طرف ہدایت کرتا ہے اور اس کی بنددوں پر اس کی حجت ہوتا ہے زمیں کسی وقت وجود امام سے خالی نہیں رہی یہ حجت خدا ہوتا ہے اس کے بندوں پر ۔
اصول کافی اثنا عشری کتاب
بَابُ أَنَّ الْأَرْضَ لَا تَخْلُو مِنْ حُجَّةٍ
1- عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع تَكُونُ الْأَرْضُ لَيْسَ فِيهَا إِمَامٌ قَالَ لَا قُلْتُ يَكُونُ إِمَامَانِ قَالَ لَا إِلَّا وَ أَحَدُهُمَا صَامِتٌ.
۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے امام جعفر صادق (ع) سے پو چھا ایسا ہو سکتا ہے کہ زمین پر کوئی حجت خدا نہ ہو فرمایا نہیں ۔ میں نے کہا ، دو امام بھی ایک وقت میں ہو سکتے ہیں فرمایا نہیں مگر ایک ان میں سے صامت ہو سکتا ہے
اصول کافی
2461۔ أَخْبَرَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ بَحِیرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِیْ بَحْرِیَّۃَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ :(( الْغَزْوُ غَزْوَانِ فَأَمَّا مَنْ غَزَا ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ وَأَطَاعَ الْاِِمَامَ وَأَنْفَقَ الْکَرِیْمَۃَ وَیَاسَرَ الشَّرِیکَ وَاجْتَنَبَ الْفَسَادَ فَإِنَّ نَوْمَہٗ وَنُبْہَہٗ أَجْرٌ کُلُّہٗ وَأَمَّا مَنْ غَزَا فَخْرًا وَرِیَائً وَسُمْعَۃً وَعَصَی الْاِِمَامَ وَأَفْسَدَ فِی الْأَرْضِ فَإِنَّہُ لَا یَرْجِعُ بِالْکَفَافِ ))۔2
سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جہاد دو قسم کے ہیں : جس نے اللہ کی رضا کے لئے جہاد کیا ‘ امام کی اطاعت کی اور مال خرچ کیا اور ساتھی کے ساتھ آسانی کا معاملہ کیا ، اور جھگڑے سے اجتناب کیا اس کا سونا اور جاگنا سب باعث اجر ہے ‘ جس نے فخر کرنے ‘ دکھانے ‘ سنانے کے لئے جہاد کیا امام کی نافرمانی کی اور زمین میں فساد کیا وہ اس کے برابر کے ساتھ بھی نہیں لوٹتا ۔‘‘
سنن الدارمی#2461 کتاب اہل سنت
۔ (۱۲۱۴۵)۔ وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ مَاتَ وَلَیْسَتْ عَلَیْہِ طَاعَۃٌ مَاتَ مِیتَۃً جَاہِلِیَّۃً، فَإِنْ خَلَعَہَا مِنْ بَعْدِ عَقْدِہَا فِی عُنُقِہِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: بَعْدَ عَقْدِہِ اِیَّاھَا فِیْ عُنُقِہِ) لَقِیَ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی وَلَیْسَتْ لَہُ حُجَّۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۸۴)
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اس حال میں مرا کہ اس نے اپنے اوپر کسی امام کی اطاعت کو لازم نہیں کیا تھا، یعنی کسی امام کو اپنا امام تسلیم نہیں کیا تھا، و ہ جاہلیت کی موت مرا اور جس نے اپنی گردن سے کسی امام کی اطاعت کا ہار اتارپھینکا، وہ اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے گا کہ اللہ کے ہاں پیش کرنے کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوگی۔
سنی کتاب مسند احمد#12145
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: