Iqbal Academy: Iqbal Day Celebrations: Different Aspects of Iqbal's Thought: Talawat & Kalam e Iqbal
Автор: Allama Iqbal
Загружено: 2025-11-06
Просмотров: 142
خصوصی لیکچر: ’’فکر اقبال کے چند پہلو‘‘
علامہ اقبال کی فکری میراث کو فروغ دینے اور طالبات میں اقبال شناسی کو عام کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں، اقبال اکادمی پاکستان اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید لاہور کے اشتراک سے ’’فکر اقبال کے چند پہلو‘‘کے عنوان سےایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد علامہ اقبال کی فکر، اور قومی شعور کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعیدلاہور، ڈاکٹر ثمن زاہد نے کی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے موضوع کے حوالے سے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض پروفیسرشمیم اختر نے انجام دئیے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اقبال کی فکر کے بنیادی پہلوؤں میں خودی کی بیداری، اسلامی تصوف کی تجدید، اور مغربی تہذیب کی تنقید پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مغربی تہذیب کی مادی ترقی کو تسلیم کیا مگر اس کی روحانی خامیوں پر تنقید کی، اور مسلمانوں کو اپنی قوم کی منفرد ترکیب کی یاد دلائی۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں خواتین کی تعلیم اور ان کے معاشرتی کردار کو نمایاں کیا، جبکہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر نو کا ذمہ دار قرار دیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آ سکے۔
ڈاکٹر ثمن زاہد مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر نہ صرف پاکستان کی تحریک آزادی کی بنیاد تھی بلکہ آج بھی نوجوان نسل کے لیے ایک رہنما اصول ہے۔ اقبال کا فلسفہ فرد کی آزادی اور قوم کی ترقی کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کے چیلنجوں جیسے کہ نوجوانوں میں شناخت کا بحران اور ثقافتی اشتراک کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی مسلمانوں کے لیے ایک عملی رہنما ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ثمن زاہد نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
This is part of Outreach activities of Iqbal Academy Pakistan under the supervision of Director, Iqbal Academy Pakistan.
Our Official Websites
https://allamaiqbal.com
https://iqbalcyberlibrary.net
https://iap.gov.pk
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: