'Mohabbat Buut Parasti' Hai by Xaryab Haschmi | Zaryab Hashmi Poetry Full Video
Автор: Xaryab Haschmi Podcast
Загружено: 2025-10-05
Просмотров: 3543
محبت بت پرستی ہے
صنم پتھر کی مورت ہے
پرستاروں کو مت روکو
پرستش رک نہیں سکتی
یہ اک طرزِ عقیدت ہے
صنم جس کا خدا سا ہو
سو یہ اُس کی شریعت ہے
پٹخنے دو اِسے سر کو
یہی حسن طریقت ہے
عمل اُس کا پرستش ہے
محبت اُس کی نیت ہے
نُما آخر نمو سے ہے
نظر کی آرزو سے ہے
عبادت جستجو سے ہے
خضوع سے ہے خشوع سے ہے
پرستش بھی شروع سے ہے
زمانے نے محبت كو رُخ e سنگسار کرنا ہے
پرستش نے ابد کی بھی حدوں کو پار کرنا ہے
پرستاروں کو روکے سے
پرستش ختم نہ ہوگی
جلے خود آگ جتنا بھی
یہ جل کر بھسم نہ ہوگی
یہ لافانی ہے، لا محدود ہے اور لا مکانی ہے،
کہے کوئی، لکھے کوئی، لکھائے رقم نہ ہوگی
پرستش ختم نہ ہوگی،
کسی کو بت سمجھ کر، جس خُدا کی دید ملتی ہے،
وہی اصل حقیقیت ہے
عظیمت ہی عظیمت ہے
دکھاوا آدمیت ہے
نبوت ہے، رسالت ہے
امامت ہے، خلافت ہے،
عجب وسعت میں وحدت ہے!
صنم کو پھر کوئی جو بت کہے تو ہے قصور اُس کا
بلندی پر ہو پا پستی میں،
دل اُس کا، شعور اُس کا
صنم جس کا، خدا سا ہو!
صنم پھر ہے، غرور اُس کا
بھلے دل میں ہو روز و شب،
عجب حسرت ظہور اُس کا
اب اُس کی دید کو ترسا کوئی کعبہ تلاشے ہے،
اُسی کی دید کی خاطر، کوئی گر بت تراشے ہے،
تو یہ فرطِ محبت ہے،
غلط کیا ہے، صحیح کیا ہے،
دہر کیا، آگہی کیا ہے،
یہ جرات ہے، جسارت ہے
بصیرت ہے، بصارت ہے۔
زریاب ھاشمی
This video is also related to
Zaryab Hashmi Podcast, Zaryab Hashmi Channel, Zaryab Hashmi and Sahil Adeem, Spiritual Direction Session, Islamic Spiritual Podcast, love poetry, zaryab hashmi poetry
#poetry, #poetrycommunity, and #poem #xaryabhaschm #islamicspirituality #purposeoflife #lovepoetry #lovestatus #lovequotes #zaryabhashmi
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: