فیصل آباد جامع مسجد صدیقیہ باغ والی پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں جشن آمد مصطفے 2
Автор: TV MEDIA NETWORK
Загружено: 2025-09-11
Просмотров: 35
فیصل آباد جامع مسجد صدیقیہ باغ والی پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں جشن آمد مصطفے صل الللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں 74 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفے صل الللہ علیہ والہ وسلم منعقد ہوئی ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی نماز عشا کے بعد محفل پاک کا آغاز ہو گیا جس کی صدارت بانئ ادارہ و محفل الحاج مولانا الللہ بخش رح کے چھوٹے صاحب زادے میاں محمد امجد صدر انجمن نے کی محفل پاک میں معروف نعت خوانان خاور عظیم قادری میاں محمد اجمل زاہد علی زاہد علی حسنین آصف جاوید اقبال پریمی حا فظ مدثر نے گلہائے عقیدت پیش کئے محفل پاک سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ عدیل یوسف صدیقی نے کہا کہ فیصل آباد کی سب سے پہلی اور قدیمی محفل پاک میں ہماری شرکت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ سب بانئی ادارہ الحاج مولانا الللہ بخش رح کا فیضان پے سرکار کی آمد بنی نوع انسان کے لئے بلا شبہ ذریعہ نجات ہے سرکار ص کی آمد سے زمانے میں نور ایمان کی روشنی چھاگئی عرب و عجم کی سر زمین کو ظلمت سے نجات مل گئی ہر طرف تو حید کا پر چار ہو نے لگا کعبہ سے بت ہٹا دئیے گئے یتمیموں اور بے کسوں کو سہارا مل گیا دشمنیاں دوستیوں میں بدلنے لگیں زمانے میں ہر طرف محبت اور بھائی چارے کے پیغامات پھیلنے لگے آج ہمیں سرکار آمد کو پورے جوش وجزبے اور عقیدت سے منانا چاہئے اور میرے آقا ص کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے بس اسی میں سب کی نجات ہے محفل پاک میں میاں محمد اکمل میاں محمد سرور شاہد چوہدری نعیم فیروز گجر ارشد نیازی چوہدری شہباز حسین منیر بٹ بلال سرور زید اکمل حسنین اجمل میاں عبدالرزاق قاری عرفان قاری ضیاوالمصطفے ملک عبد الرحمان اور دیگر شریک ہوئے محفل کے اختتام پر درود و سلام اور کے بعد شرکا کی مدنی لنگر شریف سے تواضع کی گئی
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: