Naat shareef|پرکشش آواز|گاؤں کی آب وہوا| گڑ کی مہک
Автор: Taleemactivity.official
Загружено: 2025-11-30
Просмотров: 12
آج بروز اتوار چھٹی کا دن تھا۔ اتفاق سے مجھے اپنے گاؤں جانا پڑا۔ گاؤں کی سادگی اور خاموشی ہمیشہ دل کو عجیب سی طمانیت دیتی ہے۔ جب میں وہاں پہنچا تو ایک گڑ کے کارخانے کے پاس سے گزرا۔ میٹھے گڑ کی خوشبو ہوا میں گھلی ہوئی تھی اور ماحول بڑا پُرسکون لگ رہا تھا۔
کارخانے کے دروازے پر مجھے ایک منگتا نظر آیا۔ اس کے چہرے پر غربت ضرور تھی مگر آنکھوں میں ایک عجب نور تھا۔ میں نے دل میں سوچا کہ اس سے نعت شریف سنائی جائے۔ جب میں نے اسے کہا تو وہ مسکرا کر سیدھا بیٹھ گیا اور نعت پڑھنا شروع کی۔
اللہ اکبر! کیا آواز تھی… دل کو چھو لینے والی، نرم، پاکیزہ اور سچی۔ اس کی آواز میں وہ تاثیر تھی جو سیدھا دل میں اتر جائے۔ میں کچھ لمحوں کے لیے دنیا و مافیا سے بے نیاز ہو کر اس کی آواز میں کھو گیا۔
گاؤں کا وہ سادہ سا منظر، گڑ کی مہک، خاموش فضاء اور اس معصوم دل والے منگتے کی نعت—یہ سب کچھ مل کر آج کا دن میرے لیے یادگار بنا گیا۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: