Khoon e Dil se Gulistan ke Har Phool ko l Zahid Azmi l Heart touching urdu shayari
Автор: Nadir Creations
Загружено: 2020-06-03
Просмотров: 7097
Poet: Zahid azmi
کلام :زاہد اعظمی عمری
آواز :مقیب الاسلام عمری
خونِ دل سے گلستاں کے ہر پھول کو، ہم نے سینچا بہت اور سنوارا بہت
ہم سے ناراض ہے کس لیے باغباں، اس چمن پرتو حق ہے ہمارا بہت
آرزوؤں کی شمعیں تو سب بجھ چکیں، رہ گئی ہے بس امید کی روشنی
ڈوبنے والے مجبور انسان کو ایک تنکے کا بھی ہے سہارا بہت
مجھ کو غم دینے والے تیرا شکریہ! غم نے بخشا ہے دل کو بڑا حوصلہ
تجھ سے خوشیوں کی سوغات کیا مانگتا،تیرا غم بھی ہے اے دوست پیارا بہت
دل کی گہرائیوں سے ہے چاہا تمہیں، بھول کر بھی تمہیں بھول سکتا نہیں
رنج ِفرقت سہی کچھ تو بخشا گیا، دل سے ممنون ہوں میں تمہارا بہت
آرزوئیں مری خاک میں مل گئیں، دل کی دنیا بھی زیروزبر ہوگئی
ساری خوشیوں کو میری بہا لے گیا، تیز تھا دوستو غم کا دھارا بہت
غم کسی کا ہے سرمایۂ زندگی، زندگی میں اسی سے ہے تابندگی غم کو سینے سے زاہد! لگاتے نہ کیوں، غم نے ہے زندگی کو نکھارا بہت
#zahidazmi #sadurdupoetry #ghazal #india #urdulover #shayrilover #ghalib #rekhta
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: