Lecture 30 | Tibyaan: Haamileen-e-Quran kay Adaab | Nouman Wajid Aziz
Автор: Baseerah Institute
Загружено: 2026-01-16
Просмотров: 18
یہ لیکچر سیریز قرآن سے محبت رکھنے والے ہرشخص چاہے وہ طالب علم ہو، معلم قرآن ہو یا کسی بھی اعتبار سے قرآن کی خدمت کر رہا ہو، کے لئے بہت اہم اور مفید ہے۔
یہ لیکچر سیریز امام نووی ؒکی کتاب ’’التبیان فی آداب حملة القرآن‘‘ یعنی حاملین قرآن کے آداب کی اردو شرح پر مبنی ہے۔یہ کتاب ان حاملین قرآن کی ذمہ داریوں، قرآن کے ارادے کو دلوں میں بسانے والوں کے اخلاق، آداب اور کردار کو بیان کرتی ہے جو قرآن کو محبت اور وفاداری کے ساتھ اپنے دل میں جگہ دیتے ہیں۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی مقرر نے خود کیا ہے، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے۔ اس ترجمہ کی خاص بات یہ ہے کہ عربی متن کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر حصے کے ساتھ اس کا اردو ترجمہ درج کیا گیا ہے۔ اس انداز نے قاری اور طالب علم کے لیے کتاب کو سمجھنا نہایت آسان بنا دیا ہے۔
یہ لیکچر سیریز ان تمام افراد کے لیے بھی مفید ہے جو عربی متن کو براہِ راست سمجھنا چاہتے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کا مربوط اردو ترجمہ بھی پڑھنا چاہتے ہیں۔ علم کے طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے یہ ایک قیمتی علمی سرمایہ ہے۔
کتاب کے اردو ترجمہ کا پی ڈی ایف اس لنک پر دستیاب ہے۔
https://drive.google.com/drive/folder...
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: