Annual Parents’ Day Ceremony Held at Cadet College Pano Aqil | ISPR
Автор: ISPR Official
Загружено: 2025-12-21
Просмотров: 4079
کیڈٹ کالج پنو عاقل میں سالانہ یومِ والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد
کیڈٹ کالج پنو عاقل میں 12ویں سالانہ یومِ والدین کی تقریب 20 دسمبر 2025 کو منعقد کی گئی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 ڈویژن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور دیگر مہمان بھی شریک ہوئے۔
کیڈٹس کے منظم اور چاک و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی، اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔
تقریب کے دوران نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں کیڈٹس کی جانب سے جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا، جبکہ بعد ازاں سائنس ایگزیبیشن منعقد ہوئی جس میں طلبہ کی سائنسی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعلیم، محنت اور نظم و ضبط پر توجہ دینے کی تلقین کی۔
کیڈٹ کالج پنو عاقل کا قیام 2008 میں عمل میں آیا۔ کالج کے فارغ التحصیل طلبہ ملک کے تعلیمی، عسکری اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: