"Darse musalsalat" by Hazrat Maulana Ibrahim patni db-Jamiah Haqqaniyah-Kathor 08-01-2026
Автор: attabligweb
Загружено: 2026-01-08
Просмотров: 5211
حضرت مولانا ابراہیم پٹنی صاحب مد ظلہ کا تعارف
حضرت مولانا ابراہیم پٹنی صاحب مد ظلہ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور اکابرِ اہلِ علم میں شمار کیے جاتے ہیں۔ آپ نے تقریبا ۱۳۸۰ھ میں دارالعلوم دیوبند سے دورۂ حدیث شریف مکمل فرمایا۔
آپ کے اکثر اساتذہ حضرت شیخ الہند رح۔ کے تلامذہ میں سے تھے، جن میں بالخصوص
حضرت علامہ ابراہیم بلیاویؒ،
حضرت مولانا فخر الحسن مرادآبادیؒ،
حضرت مولانا معراج الحقؒ
اور دیگر اکابرِ اہلِ علم رحمہم اللہ شامل ہیں۔
حضرت مولانا ابراہیم پٹنی صاحبؒ، حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہیؒ کے مجاز اور خلیفہ ہیں، اور آپ کا علمی و روحانی تعلق اکابرِ دیوبند سے نہایت مضبوط اور مستند ہے۔
آپ نے جامعہ اسلامیہ تعلیمُ الدین، ڈابھیل میں مسلسل کئی برسوں تک حدیثِ شریف، تفسیرِ قرآن اور دیگر دینی کتب کی تدریس فرمائی، جس سے بے شمار طلبہ نے علمی و روحانی استفادہ کیا۔
حضرت کی عمر اس وقت تقریباً ۸۴ برس ہے، مگر اب بھی علم و سنت کی خدمت میں آپ کی نسبتیں اور فیوض جاری ہیں۔
آپ کو مسلسلات کی اجازت
حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ
اور حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہیؒ
سے حاصل ہے، جو آپ کے علمی مقام اور سندِ حدیث کی عظمت پر واضح دلیل ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کی عمر، صحت اور فیوض میں برکت عطا فرمائے، اور ان کے علمی و روحانی اثرات کو دوام بخشے۔ آمین۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: