محمود خان اچکزیی وینا
Автор: FARLATپرلت
Загружено: 2025-10-13
Просмотров: 4
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں جو ایک جمہوری احتجاج کررہے تھے اور دھرنوں پر بیٹھے ہوئے تھے جس انداز میں اس غیر آئینی،غیر جمہوری، غیر قانونی حکمرانوں نے حملہ کیا اوربچوں، بوڑھوں، عورتوں اور تحریک کے رہنماؤں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اس کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو موجودہ حکومت روندھ اور معطل کرچکی ہے۔خود آئین اپنے ساتھ کلہواڑ کرنے والوں کو بغاوت کا مجرم قرادیا ہے۔ ان باغی حکمرانوں نے غریب انسانوں پر گولیاں چلائی ہیں ان کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہم خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اپنے پیاروں کے سلسلے میں آئین کے دائرہ میں جو بھی عمل وہ کرینگے پشتونخواملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان ان کا ساتھ دیگی۔ میں اپیل کرتا ہوں اُن شہروں کے شہریوں سے جہاں یہ ظلم وبربریت کی گئی ہے کہ وہ تحریک کے ساتھ مار دھاڑ میں نہیں بلکہ تنظیم اور جمہوری احتجاج کے ذریعے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور تعاون کریں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی پاکستان کے غریب بچوں، سیاسی،جمہوری کارکنوں جن میں عورتیں بھی شامل تھیں ان پر حملہ کیا گیا انہیں مارا گیا آج بھی بہت سارے لوگوں کے پیارے اب تک غائب ہیں۔شہباز شریف اینڈ کمپنی اس بات کوسمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کررہی کہ گولیوں سے روکنے والوں کا انجام بنگلہ دیش، سری لنکا نیپال اور پڑوس میں تیسرے ملک میں کیا ہوا؟ یہی انجام ہمارے ملک کا ہوگا۔خیبر سے لیکر باجوڑ تک، تمام پشتونخوا وطن، بلوچ وطن، گلگت بلتستان،پنجاب میں جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے یہ ہمیں قابل قبول نہیں اور نہ ہم اسے مانینگے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے ہم آگے آئیں گے۔ میں اپیل کرتا ہوں پاکستان کی تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں، تمام عوام سے کہ وہ اس غیر آئینی، غیر جمہوری حکومت کے خلاف صف بندی کرے اور ظلم کا ہاتھ روکیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں شاباش دیتا ہوں تحریک انصاف کے رہنماء وزیر اعلیٰ خیبر پشتونخوا علی امین گنڈاپور کو جنہوں نے پارٹی کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا اور اُس نئے نوجوان سہیل آفریدی کو جو وزیر اعلیٰ بنا مبارکباد دیتا ہوں۔ دُکھ کی بات ہے کہ اس حکومت کے سپورٹرز بڑے بڑے جنگجو، کارکن، صحافی ان کی توجہ اس بات پر ہے کہ خیبر پشتونخوا میں بہت بڑا ظلم ہوا ہے اور ایک غیر آئینی کام ہوا ہے۔لیکن یہاں خون کی ہولی پر یہ سب خاموش ہیں۔ شہباز بھائی ایسا نہیں چلے گا، وہ تمام لوگ جو اس غیر جمہوری حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے آئین، اس کی بنیادوں اور جمہوریت سے کھیل رہے ہیں جس کے لیے لاکھوں انسانوں نے قربانیاں دیں ہیں ہم آپ کو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ میں تحریک لبیک پاکستان کے اکابرین کو اس اندوھناک ظلم سہنے پرکیا کہوں ؟ یہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ حجاج بن یوسف نہ بنے تاریخ جس نام سے اسے یاد کرتی ہے آپ کا نام تاریخ میں اس سے بھی خطرناک ہوگا۔
#AchakzaiSymbolOfDemocracy
#Achakzaiourpride
#PMAP
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: