9 January 2026
Автор: MA News Network (Muhammad Aslam KaimKhani)
Загружено: 2026-01-09
Просмотров: 14
ماتلی ( ) جسقم کے مرکزی رہنما آکاش ملاح, صفدر تنیو, اویس خاصخیلی, فیاض بروہی اور دیگر کی قیادت میں پیرو لاشاری میں بااثر شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے کیلاش کولہی کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی.ریلی کے شرکاء شہر کی مرکزی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کلب چوک پہنچے.بعد ازاں جسقم کے رہنما آکاش ملاح نے ماتلی پریس کلب پہنچ کر سندھ میں بدامنی, سندھ کے معدنی وسائل کی لوٹ مار اور دریائے سندھ کو ایک سازش کے تحت محدود کرنے اور کوہستان کی اراضی پر قبضہ کرنے والے اقدامات کے خلاف جسقم کی کھلی پالیسی پر روشنی ڈالی.انہوں نے کہا کہ اہل سندھ اپنے صوبہ کو لوٹنے والوں کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے.انہوں نے کہا کہ بدین پولیس کیلاش کولہی کو گرفتار کرنے میں اب تک کامیاب کیوں نہیں ہوئی ھے.انہوں نے کہا کہ اگر قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا.
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: