Urdu Ghar Dallas | Dhanak Nishist | June 25, 25 |دھنک نشست | اردو گھر ڈیلس
Автор: Urdu Ghar
Загружено: 2025-06-28
Просмотров: 128
اردو گھر" امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی سب سے فعال اردو انجمن کا نام ہے۔ اس کے قائم ہونے کا سبب یہ تھا کہ ڈیلس میں مشاعروں کا سلسلہ تو کئی دہائیوں سے تھا لیکن کوئی تھینک ٹینک (THINK TANK) نہیں تھا اور نہ ہی اردو کی تعلیم کا کوئی ادارہ۔ لہذا 2009 میں چند ہم خیال ساتھیوں نے "اردو گھر" کی بنیاد ڈالی۔ اس کے بانی اراکین میں اقبال حیدر مرحوم، ڈاکٹر عامر سلیمان، جاوید صدیقی، مسعود قاضی اور اویس نصیر جیسے جید اور مخلص اردو نواز افراد شامل تھے۔
ااس تنظیم کے چار بنیادی مقاصد ہیں: تعلیم، تہذیب، تخلیق اور تحقیق۔ اردو گھر اپنی مدد آپ کے تحت چلتا ہے ۔ اس کی رکنیت کی کوئی فیس نہیں ۔ اور یہ ادارہ مذہب ، قومیت اور سیاست کی تفریق سے الگ ہو کر صرف اردو کی خدمت پر معمور ہے۔ اردو گھر کی ہفتہ وار نشست باقاعدگی سے منعقد ہو تی ہیں۔ اور ہر نشست کو کوئی نہ کوئی موضوع ہوتا ہے ۔ البتہ ہم گاہے بگاہے ایسی نشست بھی منعقد کرتے ہیں جو کسی موضوع سے مبرا ہوتی ہے۔ ہم اسے" دھنک نشست" کہتے ہیں۔
بدھ 25 جون 2025ء کی ہفت روزہ میٹنگ بھی دھنک نشست تھی۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: