Urdu Ghar Dallas Weekly Meeting | July 9, 25 | Selected Poetry | اردوگھر ڈیلس - منتخب شاعری
Автор: Urdu Ghar
Загружено: 2025-07-10
Просмотров: 249
منتخب شاعری" کی نشست میں شرکائے محفل اگر چاہیں تو اپنی اپنی پسند کی شاعری پیش کرسکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہوگی کہ پیش کیا جانے والا کلام متکلم کا اپنا نہیں ہوگا بلکہ کسی اور شاعر کا ہوگا۔
اس نشست میں اراکین غزل، نظم، آزاد نظم، حمد، نعت، قصیدہ، مرثیہ، ہائیکو یا متفرق اشعار سمیت وہ تمام اصناف پیش کر سکتے ہیں جو اردو شاعری کے دامن میں آتی ہیں۔
اس سلسلے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم اردو ادب کے خزانے سے اپنی پسندیدہ شاعری کا انتخاب پیش کریں اور اگر چاہیں تو ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ ہمیں وہ کلام کیوں پسند ہے، یا اس کا مفہوم ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔ اس اختیاری وضاحت سے شعر کے فہم اور محاسن کو سمجھنے میں مزید رہنمائی ملے گی۔
اس کا مجموعی فائدہ یہ ہوگا کہ ہمیں نہ صرف عمدہ شاعری سننے کو ملے گی بلکہ انتخاب کی وجہ جان کر سخن فہمی اور شعری ذوق کو جِلا ملے گی اور اچھے شعر کی پرکھ کا رجحان مزید گہرا ہوگا۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: