(6). What did the Angel say to the reciter of Durood Pak
Автор: Caravan of Durood Pak
Загружено: 2025-09-17
Просмотров: 97
درود خضری کی برکتیں
ایک شخص اپنا خواب بیان کرتے ہیں:
"میں نے دیکھا کہ قیامت کا دن قائم ہو چکا ہے۔ ساری مخلوق ادھر اُدھر بھاگ رہی ہے۔ میں نے دیکھا کہ دو دروازے ہیں—ایک جنت کا اور ایک دوزخ کا۔ ان کے سامنے دو فرشتے کھڑے ہیں جو لوگوں کے اعمال نامے دیکھ رہے ہیں۔ کچھ کو جنت میں بھیجا جا رہا ہے اور کچھ کو دوزخ میں۔
ہمارے آگے بہت سی مخلوق کا حساب ہو چکا تھا۔ ہم تین آدمی ایک ساتھ کھڑے تھے اور ہمارے پیچھے ایک بہت بڑا ہجوم تھا۔
جب میری باری قریب آئی تو فرشتوں نے کہا: 'جو شخص درود خضری پڑھتا رہا ہے اسے دوزخ میں نہیں ڈالا جائے گا۔'
یہ سن کر میں فوراً پیچھے کی طرف ہجوم میں گیا اور بلند آواز میں درود خضری پڑھنے لگا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے دونوں ساتھیوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا، لیکن جب میری باری آئی تو فرشتوں نے مجھ سے پوچھا: 'کیا تم درود شریف پڑھتے ہو؟' اسی وقت ایک فرشتے نے کہا: 'میں نے خود اسے پیچھے کھڑے درود شریف پڑھتے سنا ہے۔'
یہ سن کر باقی فرشتوں نے کہا: 'جاؤ، جنت میں داخل ہو جاؤ! تمہارا کوئی حساب نہیں۔'
جب میں جنت کے دروازے تک پہنچا تو میری آنکھ کھل گئی۔
درود خضری پڑھنے والا دوزخ میں نہیں جائے گا۔ پس خوشخبری ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے پڑھتے ہیں کہ ان شاء اللہ عزوجل وہ دوزخ میں داخل نہ ہوں گے۔ درود پاک کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہماری خطاؤں اور کوتاہیوں کو معاف فرما دیتا ہے۔ درود شریف کی برکتیں بے شمار ہیں: یہ نیک اعمال کی توفیق دیتا ہے، اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے، دین و دنیا کے کاموں میں برکت اور کامیابی ملتی ہے اور قبولیت کے راستے آسان ہو جاتے ہیں۔
جو شخص درود شریف پڑھتا ہے وہ اسے روزانہ پڑھنے کو اپنا معمول بنا لے اور ناغہ نہ کرے۔ ساتھ ہی تھوڑا بہت درود خضری پڑھنے کا بھی معمول کر لے۔ جو شخص ہزار مرتبہ درود خضری پڑھے گا وہ مرنے سے پہلے ہی جنت میں اپنا مقام دیکھ لے گا اور ان شاء اللہ بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل ہو گا۔
کوشش کریں کہ روزانہ 313 مرتبہ درود خضری پڑھ لیا کریں کیونکہ یہ کثرت کی تعداد ہے۔ جو اسے 313 مرتبہ پڑھے گا، ان شاء اللہ کثرت سے پڑھنے کی عادت پا لے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمارا پڑھنا قبول فرمائے۔ آمین۔"
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: