23 Baby Boys Name With Meaning | 23 Beautiful Baby Boy Names And Meaning
Автор: MAULANA FAISAL ANSARI
Загружено: 2024-10-20
Просмотров: 89756
#23_Name #babyboy #muslimname
23 Baby Boys Name With Meaning | 23 Beautiful Baby Boy Names And Meaning
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ "
پاکستان میں بگاڑ:
پاکستان میں ہم سے پچھلی نسل کا تعلق فارسی سے کافی گہرا تھا اس وجہ سے کافی نام فارسی میں رکھے جاتے تھے (جیسا کہ میرا اپنا نام)۔ میرے نام 'سرفراز' کا مطلب وہی ہے جو عربی میں 'علی' کا ہے اس لیے بہتر ہوتا اگر میرا نام علی ہوتا اس طرح میرا اسلامی تشخص میرے پہلے نام سے ہی ظاہر ہوتا۔ فی زمانہ بلخصوص پاکستان میں اب عربی نام رکھے جانے لگے ہیں جوکہ اچھی روایت ہے مگر اس کے ساتھ ہی نت نئے نام رکھنے کا ایک ایسا رجحان چل نکلا ہے کے عجیب و غریب قسم کے نام سننے میں آرہے ہیں۔ ہر شخص کے ذہن پر منفرد نام رکھنے کا خبط سوارہے۔ اسکے علاوہ کافی عرصہ سے نام علاقائی اور مقامی زبانوں میں رکھے جانے لگے ہیں یعنی سندھی، بلوچی، پشتو، سرائکی وغیرہ، وغیرہ۔ کچھ نام تو ایسے بھی ہیں جن کو ہم نے افریقی زبان سے مستعار لے لیا ہے۔
یہ مسئلہ تو خیر اپنی جگہ اس کے علاوہ بھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں نام رکھنے کا سرے سے کوئی اصول ہی نہیں ہے۔ جس نے جو چاہا جیسا چاہا نام رکھ دیا۔ امریکہ اور یورپ میں نام رکھنے کا اصول ہے یعنی پہلے فرد کا نام پھر اسکے باپ کا نام اور پھر خاندانی نام۔ یعنی اگر کسی کا نام 'ولیم' ہے اور باپ کا نام 'چارلس' ہے اور خاندانی نام 'برٹن' ہے تو اس آدمی کا پورا نام 'ولیم چارلس برٹن' ہو گا۔ یعنی ولیم جو چارلس کا بیٹا ہے اور جس کا خاندان برٹن ہے۔ ولیم کو فرسٹ نیم ﴿First Name﴾ کہا جاۓ گا، چارلس کومڈل نیم ﴿Middle Name﴾ اور برٹن کو لاسٹ نیم یا سر نیم ﴿Last Name or Surname﴾ کہا جاۓ گا۔ مڈل نیم رکھنے کے کئی دیگر طریقے بھی یورپ اور امریکہ میں رائج ہیں
پاکستان میں کیا ہونا چاہئے؟
میرے خیال میں پاکستان میں آج کے اس مصروف دور میں نام رکھنے کا ایک ایسا با قاعدہ نظام رائج ہونا چاہیے جس میں کم از کم پہلا نام اور پھر خاندانی نام ضرور ہو۔ بہتر تو یہی ہو گا کے ہم پہلے نام کے ساتھ باپ کا نام اور پھر خاندانی نام لکھیں۔ اس طرح کم از کم ولدیت کا اظہار ہو جاتا ہے جس سے وراثت، سگے رشتے اور ایسے تمام مسائل جن کا تعلق 'نسب' سے ہے ان کے لیے واضح اشارہ مل جاتا ہے۔ لیکن آج کل کاغذی کاروائیاں کچھ اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ چھوٹا نام ہی بہتر ہے اور پھر باپ کا نام تو ہر فارم پر الگ سے لکھا جانے لگا ہے اس لیے اگر پہلا نام اور خاندانی نام لکھ دیا جاۓ تو شاید کافی ہے۔
نسوانی ناموں کا مسئلہ:
لڑکیوں کے نام کا اصول بھی اسی طرح ہونا چاہیے۔ ہمارے یہاں لڑکیوں کے نام کا دوسرا حصہ شادی سے پہلے کسی فرضی نام پر ہوتا ہے اور شادی کے بعد شوہر کے پہلے نام پر۔ جو یقیناً غیراسلامی طریقہ ہے۔ لڑکی کا نام ہمیشہ اپنے باپ اور باپ کے خاندانی نام کے ساتھ ہی ہونا چاہیے۔ آزادی نسواں کےعلمبردار مغرب کے اکثر ممالک میں شادی کے بعد عورت کے نام میں باپ کا نام تبدیل کر کے شوہر کا نام ڈال دیا جاتا ہے۔ یعنی اس کا تشخص ہی مٹا دیا جاتا ہے۔ افسوس کے ہم جیسے پاکستانی اسلامی نظام کو چھوڑ کر اہل مغرب کی اندھی تقلید کر تے ہوۓ عورت کی شناخت مٹا رہے ہیں جس پر کوئی آواز بھی نہیں اٹھاتا!
عربوں کے یہاں نام رکھنے کے 5 طریقے ہیں:
1. اسم: جیسا کے محمد، موسیٰ، ابراہیم، وغیرہ
2. کنیت: عزت کا نام جو عموماً بڑے بیٹے کے نام پر رکھا جاتا ہے جیسے سرفراز کا بیٹا اُسامہ تو سرفراز کی کنیت ابو اُسامہ لکھی جا سکتی ہے یا سرفراز کی بیگم کو اُم اسامہ کہا جا سکتا ہے۔ ہمارے یہاں چونکہ کنیت رکھنے کا رواج ہی نہیں ہے اس لیے اس سے متعلق مزید کچھ نہیں لکھ رہا۔)
3. نسب: کنیت کی طرح اولاد اپنے نسبی نام پر اپنا نام رکھ سکتی ہے یعنی سرفراز کی بیٹی اپنے آپ کو بنت سرفراز اور بیٹا ابن سرفراز کہہ سکتا ہے۔
4. لقب: الفاظ کا مرکب جس سے کوئی اسلامی خاصیت ظاہر ہوتی ہوجیسے، ہارون 'الرشید'، عبداللہ۔
5. نسبت:یعنی قبیلے یا کاروبار یا جغرافیہ سے نسبت۔
• قبیلہ (جیسے سعودی عرب میں بسنے والا قبیلہ قریش یا بنی ہاشم)
• کاروبار (ایسا نام جس سے کاروبار کا اظہار ہو جیسے منصور الحلاج ۔ یعنی منصور جولاہا)
• جغرافیہ (ایسا نام جس سے رہائش یا پیدائش کا علاقہ ظاہر ہو جیسے محمد الاصفہانی)
بعض اوقات اوپر دیے ہوۓ طریقوں میں سے دو یا دو سے بھی زائد طریقے ایک ساتھ مستعمل ہوتے ہیں جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام اس طرح تھا: ابو عبداللہ محمد ابن اسماعیل ابن ابراہیم ابن مغیرہ الجعفی البخاریؒ۔ یعنی عبدللہ اور محمد کا باپ، اسماعیل کا بیٹا جو ابراہیم کا بیٹا تھا جو مغیرہ کا بیٹا تھا جس کا قبیلہ الجعفی تھا اور جو بخاریٰ کا رہنے والا تھا۔
channel ko zarur subscribe Karen 👇 jazak Allah 👇
@maulanafaisalansari
Social Media Links: [https://www.facebook.com/faisalansari...]
-[https://www.instagram.com/invites/con...]
#islamicname
#namemeaning
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: