بکوٹ نادرا رجسٹریشن آفس کا افتتاح ہوگیا ھے
Автор: Naveed Akram abbasi
Загружено: 2025-07-30
Просмотров: 27
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ کے عوام کے لئیے نادرا رجسٹریشن آفس بکوٹ کا قیام افتتاحی تقریب کے بعد خدمات دینی شروع کوھالہ کے تاریخی مقام پر سرکل بکوٹ اور گردونواح کے عوام الناس کو سہولت ملنے کے بعد دور دراز کا سفر کرکے ایبٹ آباد شہر تک جانے سے جان چھوٹ گئی ۔افتتاحی تقریب میں وفاقی حکومت کی نمائیندگی سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ۔سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید خان ۔ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخواہ۔ خالد عنایت مروت ریجنل ڈائریکٹر نادرا ہزارہ ڈویژن فہیم عباسی جبکہ تقریب کی میزبانی چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی نے کی سٹیج سیکرٹری دانش تنویر عباسی تھے پروگرام میں شعیب عباسی سردار سہیل پروگرام کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام چئیرمین عبدالجبار ایڈوکیٹ چئیرمین فاروق عباسی چئیرمین سیف اللہ عباسی ندیم عباسی سابقہ انسپکٹر موٹر وے پولیس گل انار عباسی سابقہ ممبر ضلع کونسل خالد عباس آذاد کشمیر سے مسلم لیگ کے رانماء سردار تسلیم عباسی مظہر احمد راجہ نائید خان ۔ ضلع ایبٹ آباد کے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی سردار حنیف ودیگر تھے اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قائم حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ھے کہ دور دراز علاقوں میں عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچا کر رہیں گئے کوھالہ پل تا کنیر پل سڑک اور کوھالہ میں پنجاب حکومت کے تعاون سے عظیم الشان ھسپتال کی تعمیر کریں گے۔ اس موقع پر ڈی جی نادرا خیبرپختونخواہ۔خالد خان نے کہا کہ ھماری پالیسی ھے کہ دوردراز علاقوں میں عوام تک سہولیات پہنچائیں جو ھم نے اہلیان بکوٹ کے مطالبہ پر آج پہنچا کر دی ہیں اب عوام بھی تعاون کریں اور نہ صرف سرکل بکوٹ بلکہ آذاد کشمیر کے بڑے علاقے کو بھی فائدہ ملے گا
ریجنل ڈائریکٹر نادرا ہزارہ ڈویژن فہیم عباسی نے شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ نادرا رجسٹریشن آفس بکوٹ کوھالہ سرکل کی ان آبادیوں کو یہ سہولیات دے گی ھم نے مشاورت اور میرٹ پر کوھالہ کے مرکزی مقام پر ادارہ قائم کرکے آج اسی علاقے کے بچوں کو روزگار بھی مل گیا ھے اسٹنٹ ڈائریکٹر خاتون کا تعلق ہوترول بیروٹ سے اور باقی سٹاف بھی مقامی ھے۔۔
اس موقع پر میزبان چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی نے کہا کہ ھماری ساری ٹیم اور میں خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں وفاقی حکومت اور انکے نمائیندوں کا چئیرمین نادرا پاکستان ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ خالد خان ریجنل ڈائریکٹر فہیم عباسی اور انکی تمام ٹیم کا جنھوں نے ھمارے مطالبہ پر سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بکوٹ نمل بیروٹ اور پلک پٹن کلاں تک لاکھوں افراد کو سہولت دی جو انتہائی دشوار گزار سفر کرکے ایبٹ آباد جاتے تھے اب ان کو یہ سہولت نذدیک ترین ملے گی اور کوھالہ جیسے مرکزی مقام پر راولپنڈی اور آذاد کشمیر آنے جانے والے افراد اور سیاح بھی اس دفتر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں سردار فرید خان سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ھماری ترجیح ہار جیت نہیں عوام کی خدمت ھے وہ ھم کرتے ہیں اور عوام میں رہیں گے سرکل بکوٹ کے عوام کو احساس ہو رہا ہے کہ انکے نمائیندوں نے سرکل بکوٹ کی اس وقت کیا حالت بنا رکھی ھے ۔اس شاندار تقریب میں چئیرمین ملکوٹ سیف اللہ عباسی بکوٹ سے پیر صاحبزادہ قاسم ۔ ذیدالیاس عباسی سابقہ ممبر محمود ایاز عباسی سردار اویس تحصیل ایبٹ آباد مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ضیافت ستی سابقہ ناظم مولیا حاجی نثار عباسی ممبر ظہیر عباسی مولیا ذاہد عباسی ڈاکٹر آمین عباسی کے علاوہ انجمن تاجران کوھالہ کے راہنماؤں کی بڑی تعداد میں ممبران بلدیات معززین علاقہ موجود تھے ۔
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: