داستان کیا ہے | داستان کے اجزائے ترکیبی | داستان کی تعریف | داستان کا ارتقا | داستان کے اجزائے ترکیب
Автор: Urdu Teacher
Загружено: 2023-03-30
Просмотров: 4214
#urdudastan #dastan
You Can Watch in this Video:
1. dastan kya hai
2. dastan ki tareef
3. dastan ka irtiqa
4. dastan ki ibtida
5. dastan
6. dastan in hindi
7. dastan in urdu
8. what is dastan
9. dastan ke ajzae tarkeebi
10. dastan kia hai
11. داستان
12. داستان کیا ہے
13. داستان کی تعریف
14. داستان کی ابتدا
15. داستان کا ارتقا
16. داستان کے اجزائے ترکیبی
17. داستان گو
18. مشہور داستانیں
19. مشہور داستان نگار
20. اردو داستان
21. داستان ہندی زبان میں
22. داستان اردو زبان میں
23. دستانوی ادب
24. اردو ادب میں داستان
25. داستان کا تعارف
26. داستان کسے کہتے ہیں
27. داستان گو ادیب
28. مشہور داستانیں
29. داستان پر لیکچر
30. داستان کی تعریفات
اسلام علیکم! سامعین کرام آج ہم داستان کے حوالےسے مفصل بات کریں۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ ویڈیو آپ کی معلومات میں اضافہ کرے گی۔ سامعین کرامانسانی زندگی میں کہانی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ انسان بچپن سے لے کر بڑھاپے تک ہر عمر میں کسی نہ کسی طرح کہانی سے سے جُڑا ہوا نظر آتا ہے۔ بچوں کو سبق فراہم کرنے کے لیے بھی کہانی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے کیوں کہ عام پیرائے میں بچے دلچسپی نہیں لیتے نہ ہی وہ سمجھنے کی کوشش کرتے تھے تاہم کوئی بھی سبق اگر کہانی کے ذریعے اُن کے ذہن نشین کرایا جائے تو وہ لمبے عرصے تک وہ سبق یاد رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ قدیم زمانے میں کہانیاں خیالی ہوتی تھیں جن کا حقیقت پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا جن کا مقصد محض تفریح ہی ہوتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف کہانیوں میں مقصدیت آگئی بلکہ کہانیوں میں حقیقت نگاری کی بڑھتی ہوئی نظر آئی۔ آج ہم کہانی کی جس قسم کی بات کریں گے وہ کہانی کی قدیم ترین قسم ہے۔ یعنی داستان۔
جدید دور میں داستانوں کو تحریری شکل میں محفوظ کیا گیا۔داستان میں معمولی چیزوں کے تذکرے کی بجائے غیر معمولی چیزوں کو بیان کیاجاتا ہے جس سے داستان دلچسپ ہوجاتی ہے۔داستان کی چند خصوصیات ہوتی ہیں جیسا کہ داستان میں اکثر ایک مرکزی کردار ہوتا ہے جس کے گرد کہانی گھومتی ہے۔داستان کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اکثر زمان قدیم اور ماضی کو پیش نظر رکھ کر کہانی بیان کی جاتی ہے۔ جیسا کہ کسی زمانے میں ایک بادشاہ تھا یا کسی ملک میں ایک شہزادہ ہوا کرتا تھا وغیرہ۔داستان کی ایک اہم خصوصیت اس میں مافوق الفطرت عناصر کی موجودگی ہوتی ہے مافوق الفطرت عناصر سے مراد دیو، جن، پری، چڑیل وغیرہ ہیں۔داستان میں ایسے پرند و چرند کا تذکرہ بھی ہوتا ہے جو انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں جیسا کہ طوطا، مینا، بندر وغیرہ۔
داستان کے اجزائے ترکیبی کی بات کی جائے تو اس میں پلاٹ، تخیل اور رومان، مافوق الفطر عناصر، مثالی کردار، خطابت اور رنگینی بیان، تحیر و تجسس، طوالت، اخلاقی پہلو، تہذیب و معاشرت کی عکاسی شامل ہیں۔
ان اجزائے ترکیبی کا انتہائی مختصر جائزہ کچھ یُوں پیش کیاجاسکتا ہے کہ پلاٹ سے مراد واقعات کی ترتیب ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں داستان میں بہت سے واقعات ہوتے ہیں اُن واقعات کو کس طریقے سے ایک دوسرے سے جوڑدیے جائیں کہ اِن میں ہم آہنگی پیدا ہوجائے یہی پلاٹ ہے۔تخیل اور رومان کی بات کی جائے تو کوئی بھی داستان خیال کے بنا تخلیق نہیں پاسکتی۔ اس کے ساتھ ساتھ اُس میں حسن و عشق کا بیان بھی لازمی ہے تاکہ کہانی میں دلچسپی ہو۔ پس خیال اور حسن و عشق کا بیان تخیل اور رومان ہے۔مافوق الفطرت عناصر کی اگر ہم بات کریں تو ایسے کرداروں کو مافوق الفطرت کہاجاتا ہے جو غیر انسانی ہوتے ہیں ۔ اکثر داستانوں میں مافوق الفطر ت عناصر استعمال کیے جاتے ہیں جیسا کہ دیو، جن ، پری وغیرہ۔مثالی کردار سے مراد داستان کے کردار عام اور معمولی نہیں ہوتے بلکہ ان کرداروں میں کچھ ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وہ عام انسانوں سے بالاتر ہوتے ہیں اس لیے داستان کے کردار مثالی ہوتے ہیں۔خطابت اور رنگینی بیان یہ ہے کہ اس میں خطیبانہ انداز ہوتا ہے۔ زبان انتہائی دلچسپ اور لطیف ہوتی ہے تاکہ سننے والے اس میں خاص دلچسپی لیں اور بوریت کا شکار نہ ہوں۔تحیر اور تجسس سے مراد سسپنس ہے۔ کہانی کو کچھ ایسے انداز سے بیان کیاجاتا ہے کہ قاری تجسس کا شکار ہوجائے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ داستان کے اجزائے ترکیبی میں طوالت بھی ہے۔ داستان کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ طویل ہوتا ہے۔ہر داستان اخلاقی پہلو بھی رکھتا ہے۔داستان کا انجام اکثر طربیہ ہوتا ہے جس میں نیکی کو غالب رکھاجاتا ہے اور برائی کو شکست سے دوچار کردی جاتی ہے۔داستان کے اجزائے ترکیبی میں عہد کی عکاسی بھی شامل ہے۔ کسی بھی زمانے کی داستان ہو اس میں زمانے کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔
اُردو ادب میں داستان نگاری کی روایت کی بات کی جائے تو ناول اور افسانے کے مقابلے میں یہ کافی قدیم صنف ہے۔ اُردو کی نثر ی اصناف میں داستا ن کو کافی اہمیت حاصل ہے۔پُرانے زمانے میں درباروں میں بھی داستان گو ملازم کے طور پر رکھے جاتے تھے جو باقاعدہ مجلسوں میں داستان سناتے تھے۔بہت سی داستانیں قسط وار ہواکرتی تھیں جو داستان گو مہینوں تک سنایاکرتا تھا۔ان میں زیادہ تر خیالی قصے ہوتے تھے جو سامعین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے سنائے جاتے تھے۔
اُردو ادب کی بات کریں تو اُردو کی پہلی داستانوی کتاب سب رس ہے۔بعض نقادوں کے مطابق "قصہ مہرافروز ودلبر" کو بھی پہلا داستان مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نوطرز مرصع،رانی کیتکی کی کہانی ، باغ وبہار، فسانہ عجائب کو بھی ابتدائی داستانوں میں شمار کیاجاتا ہے۔آخر میں اُردو کے دس بہترین داستان نگار اور ان کے داستان آپ کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں۔
1۔ حسین عطا خان نوطرز مرصع
2۔نوآئین ہندی مہر چند کھتری
3۔سب رس ملاوجہی
4۔داستان امیر حمزہ خلیل علی خان اشک
5۔باغ و بہار میر امن دہلوی
6۔فسانہ عجائب رجب علی بیگ سرور
7۔ آرائش محفل حیدر بخش حیدری
8۔نثر بے نظیر بہادر علی حسینی
9۔ گل صنوبر نیم چند کھتری
10۔رانی کیتکی کی کہانی انشاء اللہ خان انشاء
Доступные форматы для скачивания:
Скачать видео mp4
-
Информация по загрузке: